☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کنویں میں تھوک یا بلغم گر جائے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کنویں میں تھوک یا بلغم گر جائے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1764 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَنْ رَجُلٍ تَنَخَّعَ فَوَقَعَتْ نُخَاعَتُهُ فِي طَهُورِهِ , فَقَالَ:" يَأْخُذُهَا هَكَذَا فَيَطْرَحُهَا". وَقَالَ شُعْبَةُ بِيَدِهِ يَصِفُ أَنَّهُ يَغْرِفُهَا مِنَ الْإِنَاءِ فَيَطْرَحُهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر آدمی کا بلغم اس کے وضو کے پانی میں گرجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے اپنے ہاتھ سے یوں نکال لے۔ یہ فرماتے ہوئے حضرت شعبہ نے پانی میں ہاتھ ڈال کر تھوک نکالنے کا طریقہ بتایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1769، ترقيم محمد عوامة 1764)
حدیث نمبر: 1765 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي النُّخَاعَةِ , قَالَ: " خُذْهَا وَخُذْ مَا حَمَلَتْ فَإِنْ كَانَ فِيهَا بُزَاقٌ أَفْسَدَتِ الطَّهُورَ أَوِ الْمَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بلغم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پانی میں سے بلغم اور اس کے اردگرد کے پانی کو نکال دو۔ اگر اس میں تھوک بھی ہو تو پانی ناپاک ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1770، ترقيم محمد عوامة 1765)
حدیث نمبر: 1766 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْحَسَنِ فِي النُّخَامَةِ تَقَعُ فِي الْمَاءِ , قَالَ:" أَلْقِهَا وَتَوَضَّأْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن پانی میں گری ہوئی تھوک کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسے نکال کر وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1771، ترقيم محمد عوامة 1766)