☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک جنبی تیمم نہیں کر سکتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک جنبی تیمم نہیں کر سکتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1679 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَتَيَمَّمُ الْجُنُبُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جنبی تیمم نہیں کرسکتا خواہ اسے ایک مہینے تک پانی نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1683، ترقيم محمد عوامة 1679)
حدیث نمبر: 1680 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ 5079: " إِذَا كُنْتَ فِي سَفَرٍ فَأَجْنَبْتَ فَلَا تُصَلِّ حَتَّى تَجِدَ الْمَاءَ وَإِنْ أَحْدَثْتَ فَتَيَمَّمْ ثُمَّ صَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب تم کسی سفر میں جنبی ہو جاؤ تو اس وقت تک نماز نہ پڑھو جب تک تمہیں پانی نہ مل جائے اور جب تمہارا وضو ٹوٹ جائے تو تیمم کر کے نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1684، ترقيم محمد عوامة 1680)
حدیث نمبر: 1681 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: " رَجَعَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ قَوْلِهِ فِي التَّيَمُّمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے تیمم کے بارے میں اپنے قول سے رجوع کرلیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1685، ترقيم محمد عوامة 1681)
حدیث نمبر: 1682 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ قَالَ: " أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَسَأَلْتُ أَبَا عَطِيَّةَ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ. وَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ: تَيَمَّمْ وَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں جنابت کا شکار ہوگیا، میرے پاس پانی نہ تھا، میں نے حضرت ابو عطیہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نماز نہ پڑھو، حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تیمم کر کے نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1686، ترقيم محمد عوامة 1682)
حدیث نمبر: 1683 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى , فَقَالَ أَبُو مُوسَى : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ , أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا كَيْفَ يَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا يَتَيَمَّمُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا" , فَقَالَ أَبُو مُوسَى: فَكَيْفَ بِهَذِهِ الْآيَةِ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا سورة المائدة آية 6 فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذَا لَأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبد اللہ اور حضرت ابو موسیٰ کے پاس بیٹھا تھا۔ حضرت ابو موسیٰ نے کہا: ”اے ابو عبد الرحمن! آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی آدمی حالت جنابت میں ہو اور اسے ایک مہینے تک پانی نہ ملے تو وہ نماز کا کیا کرے؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ وہ تیمم نہ کرے خواہ اسے ایک مہینے تک پانی نہ ملے۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ سورة المائدہ کی اس آیت کا کیا کیا جائے؟: اگر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو۔ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اگر لوگوں کو اس کی رخصت دے دی جائے تو وہ پانی کے ٹھنڈا ہونے کے خوف سے بھی تیمم کرنے لگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1687، ترقيم محمد عوامة 1683)