☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک شخص کے مہندی لگانے کے بارے میں کیا حکم ہے جب وہ پہلے سے ہی تیل (یا دیگر چیز) لگائی ہوئی ہو؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← ایک شخص کے مہندی لگانے کے بارے میں کیا حکم ہے جب وہ پہلے سے ہی تیل (یا دیگر چیز) لگائی ہوئی ہو؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1544 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانُوا يَمَسُّونَ الْحِنَّاءَ بَعْدَ النُّورَةِ وَكَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يُؤَثِّرَ فِي الْأَظْفَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد مہندی کو ہاتھ لگا لیتے تھے وہ اس بات کو مکروہ خیال کرتے تھے کہ ناخنوں پر اس کا اثر پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1548، ترقيم محمد عوامة 1544)
حدیث نمبر: 1545 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحِنَّاءِ وَالْخَلُوقِ لِلرَّجُلِ بَعْدَ النُّورَةِ قَالَ:" أَمَّا الْحِنَّاءُ فَلَا بَأْسَ وَأَمَّا الْخَلُوقُ فَإِنِّي أَكْرَهُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد مہندی لگانے میں کوئی حرج نہیں جبکہ خلوق (ایک زرد مائع خوشبو) کو میں مکروہ سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1549، ترقيم محمد عوامة 1545)
حدیث نمبر: 1546 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ لِي عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ دَيْنٌ فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَوَجَدْتُهُ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْحَمَّامِ وَقَدْ أَثَّرَ الْحِنَّاءُ بِأَظَافِيرِهِ وَجَارِيَةٌ تَحُكُّ عَنْهُ الْحِنَّاءَ بِقَارُورَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو خالد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے میرا قرضہ دینا تھا۔ میں ان سے اس کا تقاضا کرنے آیا تو وہ حمام سے باہر آئے تھے ان کے ناخنوں پر مہندی کے نشانات تھے اور باندی شیشے سے مہندی صاف کر رہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1550، ترقيم محمد عوامة 1546)