☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 1380 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " صَنَعَ هَذِهِ الْمَطْهَرَةَ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ يَتَوَضَّأُ مِنْهَا الْأَسْوَدُ وَالْأَبْيَضُ"، قَالَ: وَكَانَ يَنْسَكِبُ مِنْ وُضُوءِ النَّاسِ فِي جَوْفِهَا فَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مسجد میں وضو کرنے کا ایک حوض بنایا۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے ہر کوئی وضو کرے گا۔ اس برتن میں لوگوں کے وضو کا پانی بھی گرا کرتا تھا۔ حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1381، ترقيم محمد عوامة 1380)
حدیث نمبر: 1381 مصنف ابن ابی شیبہ
الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ بَالَ ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَطْهَرَةِ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء بن عازب کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا اور پھر مسجد میں بنائے ہوئے وضو کے تالاب سے وضو فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1382، ترقيم محمد عوامة 1381)
حدیث نمبر: 1382 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: سَأَلَتْ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ الْمَطْهَرَةِ الَّتِي يُدْخِلُ النَّاسُ أَيْدِيَهُمْ فِيهَا، فَقَالَ: " الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالابوں کے بارے میں سوال کیا جس میں لوگ اپنے ہاتھ ڈالتے تھے تو آپ نے فرمایا کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1383، ترقيم محمد عوامة 1382)
حدیث نمبر: 1383 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" كَانَ مُجَاهِدٌ يَتَوَضَّأُ مِنْ وَضُوءِ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد لوگوں کے وضو کرنے کے تالاب سے وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1384، ترقيم محمد عوامة 1383)
حدیث نمبر: 1384 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ زَامِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّهُ تَوَضَّأَ مِنَ الْمَطْهَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ نے لوگوں کے وضو کرنے کے تالاب سے وضو کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1385، ترقيم محمد عوامة 1384)
حدیث نمبر: 1385 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُزَاحِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: أَكُوزُ عَجُوزٍ مُخَمَّرٍ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْهُ أَوِ الْمَطْهَرَةُ الَّتِي يُدْخِلُ فِيهَا الْجَزَّارُ يَدَهُ؟ قَالَ: " مِنَ الْمَطْهَرَةِ الَّتِي يُدْخِلُ فِيهَا الْجَزَّارُ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مزاحم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا بڑھیا کا وہ لوٹا جس پر کپڑا چڑھا ہو آپ کے خیال میں وضو کے لیے بہتر ہے یا وہ وضو کا حوض جس میں قصائی بھی اپنا ہاتھ داخل کرتا ہے؟ فرمایا وہ حوض جس میں قصائی بھی اپنا ہاتھ داخل کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1386، ترقيم محمد عوامة 1385)
حدیث نمبر: 1386 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضِرَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: إِنِّي لَأَتَوَضَّأُ مِنَ الْمِيضَأَةِ الَّتِي فِي السُّوقِ إِذْ جَاءَ عَبْدُ اللَّهِ ، فَقَالَ:" يَا هَذَا أَيْنَ هَوَاكَ الْيَوْمَ؟" , قَالَ: قُلْتُ: بِالشَّامِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ضرار فرماتے ہیں کہ میں بازار میں بنے ہوئے وضو کے حوض سے وضو کر رہا تھا کہ حضرت عبد اللہ گزرے اور فرمایا ”اے فلاں! آج کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ میں نے عرض کیا شام جانے کا ارادہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1387، ترقيم محمد عوامة 1386)
حدیث نمبر: 1387 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَتَوَضَّأُ فِي ذَلِكَ الْحَوْضِ مُنْكَشِفًا؟ فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ جَعَلَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّهُ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ الْأَبْيَضُ وَالْأَسْوَدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ میں نے ایک آدمی کو اس کھلے حوض سے وضو کرتے دیکھا ہے۔ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایسا ایک حوض بنایا تھا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے ہر کوئی وضو کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1388، ترقيم محمد عوامة 1387)