☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیشاب سے بچنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← پیشاب سے بچنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 1310 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، مَنْصُورٌ ، الْحَسَنِ ، مَنْ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ , عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَالَ قَاعِدًا فَتَفَاجَّ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّ وَرِكَهُ سَيَنْفَكُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہم کو ان صاحب نے بیان کیا (جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر پیشاب کرتے دیکھا) کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ٹانگوں کو اتنا زیادہ کھولتے کہ ہمیں خطرہ ہوتا کہ کہیں جسم مبارک زخمی نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1311، ترقيم محمد عوامة 1310)
حدیث نمبر: 1311 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، أَبُو حُرَّةَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو حُرَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ تَفَاجَّ حَتَّى يُرْثَى لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کے لیے ٹانگوں کو اتنا زیادہ کھولتے کہ ہمیں خطرہ ہوتا کہ کہیں جسم مبارک زخمی نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1312، ترقيم محمد عوامة 1311)
حدیث نمبر: 1312 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ كَهَيْئَةِ الدَّرَقَةِ قَالَ: فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إِلَيْهَا فَقَالَ بَعْضُهُمْ: انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ فَسَمِعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" وَيْحَكَ أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ؟ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَوْلُ قَرَضُوهُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَهَاهُمْ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن حسنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو آپ کے ہاتھ میں چمڑے کی ڈھال جیسی کوئی چیز تھی۔ آپ نے اس کی طرف پیشاب کیا۔ ایک آدمی کہنے لگا ان کو دیکھو! یہ تو عورتوں کی طرح پیشاب کرتے ہیں! آپ نے اس کی یہ بات سنی تو فرمایا ”تیرا ناس ہو کیا تو نے بنی اسرائیل کے اس آدمی کے بارے میں نہیں سنا کہ جب لوگ پیشاب لگنے کی وجہ سے کپڑے کا وہ حصہ قینچی سے کاٹ دیتے تھے تو اس نے انہیں اس سے منع کیا جس کے بدلے میں اللہ نے اسے عذاب قبر میں مبتلا کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1313، ترقيم محمد عوامة 1312)
حدیث نمبر: 1313 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، مُجَاهِدٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ فَقَالَ: " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لَا يَسْتَتِرُ مِنْ بَوْلِهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی بڑی بات کی وجہ سے نہیں ہو رہا۔ ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1314، ترقيم محمد عوامة 1313)
حدیث نمبر: 1314 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ , يَقُولُ: إِنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ يُشَدِّدُ فِي الْبَوْلِ، فَقَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا أَصَابَ أَحَدَهُمُ الْبَوْلُ يُتْبِعُهُ بِالْمِقْرَاضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ پیشاب کے معاملے میں بہت سختی کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کے کسی آدمی کے کپڑوں پر جب پیشاب لگ جاتا تھا تو وہ اس حصے کو قینچی سے کاٹ دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1315، ترقيم محمد عوامة 1314)
حدیث نمبر: 1315 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، أَبُو عَوَانَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبر کا عذاب اکثر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1316، ترقيم محمد عوامة 1315)
حدیث نمبر: 1316 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى ، قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيُّ ، جَسْرَةُ ، عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا يَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَسْرَةُ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَتْ: إِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ. قُلْتُ: كَذَبْتَ , قَالَتْ: بَلَى، إِنَّهُ لَيُقْرَضُ مِنْهُ الْجِلْدُ وَالثَّوْبُ قَالَتْ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ وَقَدِ ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" صَدَقَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ میں نے کہا تو جھوٹ بولتی ہے۔ وہ بولی میں ٹھیک کہتی ہوں اس کی وجہ سے کپڑے اور کھال کو کاٹا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اتنے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے اس دوران ہماری آوازیں بلند ہوچکی تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کیا ہے؟ میں نے آپ کو ساری بات بتائی تو آپ نے فرمایا کہ یہ عورت ٹھیک کہتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1317، ترقيم محمد عوامة 1316)
حدیث نمبر: 1317 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ فَقَالَ: " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيُعَذَّبُ فِي الْبَوْلِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَفِي الْغِيبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی بڑی چیز کی وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ ایک کو پیشاب کی وجہ سے اور دوسرے کو غیبت کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1318، ترقيم محمد عوامة 1317)