☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تازه گوشت کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← تازه گوشت کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1277 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنِ الرَّجُلِ يَمَسُّ اللَّحْمَ النِّيءَ فَيُصِيبُ يَدَهُ مِنْهُ شَيْءٌ قَالَ:" لَا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَتَوَضَّأَ إِذَا مَسَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی تازہ گوشت کو ہاتھ لگائے اور اس کے ہاتھ پر کچھ لگ بھی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا اس پر وضو لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1278، ترقيم محمد عوامة 1277)
حدیث نمبر: 1278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ إِلَّا أَنْ يَغْسِلَ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس پر وضو لازم نہیں البتہ ہاتھ دھولے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1279، ترقيم محمد عوامة 1278)
حدیث نمبر: 1279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " يَتَوَضَّأُ مِنَ اللَّحْمِ النِّيءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ تازہ گوشت کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1280، ترقيم محمد عوامة 1279)
حدیث نمبر: 1280 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ مَسَّ لَحْمًا نِيئًا قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ وَلَيْسَ عَلَيْهِ وُضُوءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو تازہ گوشت کو ہاتھ لگائے تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں اور اس کا وضو بھی نہیں ٹوٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1281، ترقيم محمد عوامة 1280)
حدیث نمبر: 1281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِنْ كَانَ أَصَابَ يَدَهُ أَثَرٌ مِنْهُ فَلْيَغْسِلْ يَدَهُ وَإِلَّا فَلَا يَغْسِلْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ہاتھ پر اس کا نشان لگ جائے تو اسے دھولے ورنہ دھونے کی بھی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1282، ترقيم محمد عوامة 1281)