☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1251 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الشَّعْبِيِّ فِي السُّوقِ فَبَالَ بَغْلٌ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ فَقَالَ:" مَا عَلَيْكَ لَوْ أَصَابَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے ساتھ ایک بازار میں تھا کہ ایک خچر نے پیشاب کردیا۔ میں جلدی سے پیچھے ہٹا تو انہوں نے فرمایا یہ اگر تمہیں لگ بھی جائے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1252، ترقيم محمد عوامة 1251)
حدیث نمبر: 1252 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِنَضْحِ أَبْوَالِ الدَّوَابِّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جانوروں کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1253، ترقيم محمد عوامة 1252)
حدیث نمبر: 1253 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَعَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت جابر اور حضرت عامر سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1254، ترقيم محمد عوامة 1253)
حدیث نمبر: 1254 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إِذَا انْتَضَحَ عَلَيْكَ بَوْلُ الدَّابَّةِ فَرَأَيْتَ أَثَرَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ لَمْ تَرَ أَثَرَهُ فَدَعْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے کپڑوں پر جانور کے پیشاب کے چھینٹے پڑجائیں تو پھر اگر تم انہیں دیکھو تو دھو لو اور اگر تمہیں اس کا نشان دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1255، ترقيم محمد عوامة 1254)