☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیت الخلاء میں یا دورانِ جماع اللہ تعالیٰ کا نام لینا کیسا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← بیت الخلاء میں یا دورانِ جماع اللہ تعالیٰ کا نام لینا کیسا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1227 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يَكْرَهُ أَنْ يُذْكَرَ اللَّهَ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى الْخَلَاءِ وَالرَّجُلُ يُوَاقِعُ امْرَأَتَهُ لِأَنَّهُ ذُو الْجَلَالِ يَجِلُّ عَنْ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی بیت الخلاء میں بیٹھے ہوئے یا دورانِ جماع اللہ تعالیٰ کا نام لے۔ اس لیے کہ یہ عظمت الٰہی کے خلاف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1228، ترقيم محمد عوامة 1227)
حدیث نمبر: 1228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا تُشْهِدِ الْمَلَائِكَةَ عَلَى خَلَائِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ فرشتے تمہاری خلا کی جگہ نہیں آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1229، ترقيم محمد عوامة 1228)
حدیث نمبر: 1229 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: " اثْنَتَانِ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ الْعَبْدُ فِيهِمَا: إِذَا أَتَى الرَّجُلُ أَهْلَهُ يَبْدَأُ فَيُسَمِّي اللَّهَ وَإِذَا كَانَ فِي الْخَلَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ دو جگہیں ایسی ہیں جہاں بندہ اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے۔ ایک جب بیوی سے ہم بستری کرے تو اللہ کے نام سے ابتداء کرے (پھر اللہ کا نام نہ لے) دوسرا جب بیت الخلاء میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1230، ترقيم محمد عوامة 1229)
حدیث نمبر: 1230 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أَرْبَعَةٌ لَا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ: عِنْدَ الْخَلَاءِ وَعِنْدَ الْجِمَاعِ وَالْجُنُبُ وَالْحَائِضُ إِلَّا الْجُنُبَ وَالْحَائِضَ فَإِنَّهُمَا يَقْرَآنِ الْآيَةَ وَنَحْوَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چار لوگ قرآن کی تلاوت نہیں کریں گے: جو بیت الخلاء میں ہو جو جماع کر رہا ہو جنبی حائضہ۔ جنبی اور حائضہ ایک آیت یا اس سے کم پڑھ سکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1231، ترقيم محمد عوامة 1230)
حدیث نمبر: 1231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " قَالَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلامُ: أَيْ رَبُّ أَقَرِيبٌ أَنْتَ فَأُنَاجِيَكَ أَمْ بَعِيدٌ فَأُنَادِيَكَ؟ قَالَ: يَا مُوسَى أَنَا جَلِيسُ مَنْ ذَكَرَنِي , قَالَ: يَا رَبُّ فَإِنَّا نَكُونُ مِنَ الْحَالِ عَلَى حَالٍ نُعَظِّمُكَ أَوْ نُجِلُّكَ أَنْ نَذْكُرَكَ عَلَيْهَا , قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ:" الْجَنَابَةُ وَالْغَائِطُ" , قَالَ: يَا مُوسَى اذْكُرْنِي عَلَى كُلِّ حَالٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا کہ اے رب تو قریب ہے کہ میں تجھ سے سرگوشی کروں یا تو دور ہے کہ میں تجھے پکاروں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! جو میرا ذکر کرتا ہے میں اس کا ہم نشین ہوتا ہوں۔ موسیٰ نے عرض کیا اے میرے رب! بعض اوقات ہم ایسی حالت میں ہوتے ہیں جس میں تیرا ذکر تیری عظمت اور تیرے جلال کے منافی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ کون سی حالت ہے؟ عرض کیا جنابت اور رفع حاجت کی حالت۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! ہر حال میں میرا ذکر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1232، ترقيم محمد عوامة 1231)