☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1164 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِنَخْرِ الدَّابَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جانور کے منہ کی جھاگ میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1165، ترقيم محمد عوامة 1164)
حدیث نمبر: 1165 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِلُعَابِ الْحِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ گدھے کے لعاب میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1166، ترقيم محمد عوامة 1165)
حدیث نمبر: 1166 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " اتَّقِ مَا يَسِيلُ مِنْ فَمِ الدَّابَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں جانور کے منہ سے نکلنے والی جھاگ سے بچتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1167، ترقيم محمد عوامة 1166)
حدیث نمبر: 1167 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ يُونُسَ عَنْ عَرْقِ الْحِمَارِ وَلُعَابِهِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ:" لَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا إِلَّا أَنْ تُقَذِّرَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے گدھے کے پسینے اور اس کے لعاب کے بارے میں سوال کیا کہ اگر وہ کپڑوں کو لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا: یہ ناپاک تو نہیں البتہ کپڑے کو گندا کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1168، ترقيم محمد عوامة 1167)
حدیث نمبر: 1168 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ كَلْبٍ أَصَابَ ثَوْبِي، فَقَالَ:" أَلَطَّخَكَ بِشَيْءٍ؟ فَقُلْتُ: لَا، فَقَالَ: لَا يَضُرُّكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک کتے نے میرے کپڑوں کو منہ لگایا ہے۔ اب کیا کروں؟ فرمایا: کیا اس کا تھوک تمہارے کپڑوں سے لگا؟ میں نے عرض کیا نہیں، فرمایا: پھر کوئی نقصان کی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1169، ترقيم محمد عوامة 1168)
حدیث نمبر: 1169 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِلُعَابِ الْحِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گدھے کے لعاب میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1170، ترقيم محمد عوامة 1169)