☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الغسل من ماء الحمام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطهارة← في الغسل من ماء الحمام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 13
حديث رقم: 1147 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: أَغْتَسِلُ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ؟ قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَهُ مِنْ حَجْرَةٍ أَجْزَأَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا میں حمام کے پانی سے غسل کرسکتا ہوں؟ فرمایا ہاں اگر تم نے ایک کنارے سے لیا تو تمہارے لیے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1148، ترقيم محمد عوامة 1147)
حديث رقم: 1148 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَوِ اغْتَسَلْتُ مِنْ مَاءٍ اغْتَسَلْتُ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر میں اس سے غسل کروں تو میں پھر دوبارہ غسل نہ کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1149، ترقيم محمد عوامة 1148)
حديث رقم: 1149 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ الْحَمَّامُ يَدْخُلُهُ الْمَجُوسُ وَالْجُنُبُ، فَقَالَ: " الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے پوچھا کہ حمام سے مجوسی اور جنبی بھی غسل کرتے ہیں فرمایا پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1150، ترقيم محمد عوامة 1149)
حديث رقم: 1150 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: " يُجْزِئُ الْجُنُبَ مَاءُ الْحَمَّامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے حمام کا پانی کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1151، ترقيم محمد عوامة 1150)
حديث رقم: 1151 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يَدْخُلُهُ وَإِذَا كَانَ عِنْدَ خُرُوجِهِ اسْتَقْبَلَ الْمِيزَابَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ خَرَجَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم حمام میں داخل ہوتے تو نکلتے وقت پرنالے کے نیچے غسل کرتے پھر باہر آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1152، ترقيم محمد عوامة 1151)
حديث رقم: 1152 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَدْخُلُ وَيَغْتَسِلُ فِيهِ وَيَقُولُ: " لَوِ اغْتَسَلْتُ مِنْهُ مَا دَخَلْتُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی حمام میں داخل ہوتے اور وضو کرتے، پھر فرماتے کہ اگر میں اس میں سے غسل کرتا تو اس میں داخل نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1153، ترقيم محمد عوامة 1152)
حديث رقم: 1153 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَلْقَمَةُ، وَالْأَسْوَدُ يَغْتَسِلَانِ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ وَلَا يُعْلِيَانِهِ بِغُسْلٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اور حضرت اسود حمام کے پانی سے غسل کرتے اور پھر اس کے بعد دوبارہ غسل نہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1154، ترقيم محمد عوامة 1153)
حديث رقم: 1154 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي فَيَّاضٍ، عَنِ الْهِزْهَازِ، عَنِ ابْنِ أَبْرَى، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْحَمَّامُ لِيُتَطَهَّرَ بِهِ وَلَا يُتَطَهَّرَ مِنْهُ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابزیٰ فرماتے ہیں کہ حمام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس سے پاکی حاصل کی جائے اس لیے نہیں کہ اسے استعمال کر کے پاک ہونے کی ضرورت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1155، ترقيم محمد عوامة 1154)
حديث رقم: 1155 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنِ ابْنِ أَبْزَى مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1156، ترقيم محمد عوامة 1155)
حديث رقم: 1156 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مَاءِ الْحَمَّامِ، فَقَالَ: " الْمَاءُ لَا يجنب"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حمام کے پانی کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ پانی کسی کو ناپاک نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1157، ترقيم محمد عوامة 1156)
حديث رقم: 1157 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" سَأَلْتُهُ أَتَغْتَسِلُ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ إِذَا كُنْتُ جُنُبًا؟ قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ أَعُدُّهُ أَبْلَغَ الْغُسْلِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: أَتَغْتَسِلُ إِذَا خَرَجْتَ مِنْهُ؟ قَالَ: فَلِمَ أَدْخُلُهُ إِذًا؟!"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوفروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کیا آپ حالت جنابت میں حمام کے پانی سے غسل کریں گے؟ فرمایا ہاں پھر میں اسے اپنا بہترین غسل شمار کروں گا۔ میں نے کہا کیا آپ حمام سے نکلنے کے بعد پھر غسل کریں گے؟ فرمایا: تو پھر اس میں داخل کیوں ہوتا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1158، ترقيم محمد عوامة 1157)
حديث رقم: 1158 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن حمام کے پانی سے غسل کرنے کو مکروہ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1159، ترقيم محمد عوامة 1158)
حديث رقم: 1159 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ الشَّعْبِيَّ خَرَجَ مِنَ الْحَمَّامِ فَجَعَلَ يَخُوضُ مَاءَ الْحَمَّامِ وَلَمْ يَغْسِلْ قَدَمَيْهِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ يُنْظَرُ إِلَيَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سیار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ حمام سے نکل کر حمام کے پانی سے اپنے جسم کو دھونے لگے لیکن اپنے پاؤں نہیں دھوئے۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا میں ایک ایسا آدمی ہوں جس کی طرف دیکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1160، ترقيم محمد عوامة 1159)