☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1124 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِي أَرْضٍ فَلَاةٍ وَمَعَهُ مَاءٌ يَسِيرٌ فَلْيُؤْثِرْ نَفْسَهُ بِالْمَاءِ وَلْيَتَيَمَّمْ بِالصَّعِيدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی صحرا میں جنبی ہوجائے اور اس کے پاس بہت تھوڑا پانی ہو تو وہ اپنی جان کو پانی پر ترجیح دے اور مٹی سے تیمم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1125، ترقيم محمد عوامة 1124)
حدیث نمبر: 1125 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالَا: " إِذَا كُنْتَ فِي سَفَرٍ وَلَيْسَ مَعَكَ مِنَ الْمَاءِ إِلَّا يَسِيرٌ فَتَيَمَّمْ وَاسْتَبِقْ مَاءَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب تم سفر میں ہو اور تمہارے پاس تھوڑا سا پانی ہو تو تیمم کرلو اور پانی کو بچا کر رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1126، ترقيم محمد عوامة 1125)
حدیث نمبر: 1126 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ مُسَافِرًا وَأَنْتَ جُنُبٌ أَوْ أَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَخِفْتَ إِنْ تَوَضَّأْتَ أَنْ تَمُوتَ مِنَ الْعَطَشِ فَلَا تَوَضَّهْ وَاحْبِسْهُ لِنَفْسِكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم حالت سفر میں جنبی ہوجاؤ یا تمہارا وضو ٹوٹ جائے اور وضو کرنے کی صورت میں تمہیں خوف ہو کہ پیاس سے مر جاؤ گے تو وضو نہ کرو اور پانی کو اپنے لیے بچا کر رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1127، ترقيم محمد عوامة 1126)
حدیث نمبر: 1127 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1128، ترقيم محمد عوامة 1127)