☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 1066 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبُو إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" دَعَا بِمَاءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور پھر اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1067، ترقيم محمد عوامة 1066)
حدیث نمبر: 1067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا بَالَ الرَّجُلُ أَوْ أَحْدَثَ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی پیشاب کرے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے تو ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1068، ترقيم محمد عوامة 1067)
حدیث نمبر: 1068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِي الذُّيَّالِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا أَرَدْتُمْ أَنْ تَوَضَّؤُوا فَلَا تَغْمِسُوا أَيْدِيَكُمْ فِي إِنَاءٍ حَتَّى تُنَقُّوهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرنا چاہو تو اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1069، ترقيم محمد عوامة 1068)
حدیث نمبر: 1069 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي حَيَّةَ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا : " تَوَضَّأَ فَأَنْقَى كَفَّيْهِ لَمْ يَغْسِلْ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوحیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وضو فرمایا پھر اس میں اپنی ہتھیلیوں کو دھویا پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا، پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو دکھانا چاہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1070، ترقيم محمد عوامة 1069)