☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يكون في سفر ومعه أهله
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الرجل يكون في سفر ومعه أهله
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 1042 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي سَفَرٍ مَعَ أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَكَانُوا يُقَدِّمُونَهُ يُصَلِّي بِهِمْ لِقَرَابَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْهِمْ فَضَحِكَ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ أَصَابَ مِنْ جَارِيَةٍ لَهُ رُومِيَّةٍ وَصَلَّى بِهِمْ وَهُوَ جُنُبٌ مُتَيَمِّمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضررت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ ایک سفر میں تھے حضرت عمار بن یاسر بھی آپ کے ساتھ تھے۔ لوگ نماز کے لیے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قرابت رسول اللہ کی وجہ سے آگے کرتے تھے۔ ایک دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں نماز پڑھائی، پھر ان کی طرف متوجہ ہوئے اور مسکرا کر فرمایا: ”میں نے ایک رومی باندی سے صحبت کی پھر تمہیں حالت جنابت میں تیمم کرکے نماز پڑھائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1043، ترقيم محمد عوامة 1042)
Hadith No.: 1043 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَعْزُبُ وَمَعَهُ أَهْلُهُ، قَالَ:" يَأْتِي أَهْلَهُ وَيَتَيَمَّمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی بیوی کے ساتھ ہے اور پانی سے دور ہے، وہ کیا کرے؟ فرمایا بیوی سے صحبت کرے اور تیمم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1044، ترقيم محمد عوامة 1043)
Hadith No.: 1044 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ لَهُ:" إِنَّا نَعْزُبُ فِي الْمَاشِيَةِ عَنِ الْمَاءِ فَيَحْتَاجُ أَحَدُنَا إِلَى أَنْ يُصِيبَ أَهْلَهُ، قَالَ: أَمَّا ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ يَكُنْ لِيَفْعَلَهُ، وَأَمَّا أَنْتَ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَاغْتَسِلْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو العوام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا کہ ہم قافلوں کی صورت میں پانی سے دور نکل جاتے ہیں۔ پھر ہم میں سے کسی کو بیوی سے جماع کی ضرورت بھی محسوس ہوتی ہے تو ہم کیا کریں؟ فرمایا ابن عمر رضی اللہ عنہما تو ایسا نہیں کرے گا البتہ جب تمہیں پانی ملے تو تم غسل کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1045، ترقيم محمد عوامة 1044)
Hadith No.: 1045 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَوْفٍ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، وَابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْمَوْصِلِيِّ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَوْفٍ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، وَابْنُ عُمَرَ فِي سَفَرٍ لَا يَجِدُونَ الْمَاءَ فَوَاقَعَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَعَابُوا ذَلِكَ عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد اللہ موصلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عوف، ابن عباس رضی اللہ عنہما، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک سفر میں تھے اور انہیں پانی نہ مل رہا تھا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنی روجہ سے جماع کیا تو اور حضرات نے انہیں ملامت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1046، ترقيم محمد عوامة 1045)
Hadith No.: 1046 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، أَنَّهُمَا:" كَانَا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا إِذَا كَانَ الرَّجُلُ فِي سَفَرٍ وَلَيْسَ مَعَهُ مَاءٌ أَنْ يُصِيبَ مِنْ أَهْلِهِ ثُمَّ يَتَيَمَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی سفر میں ہے اور اس کے پاس پانی بھی نہیں ہے، پھر وہ اپنی بیوی سے جماع کرے اور تیمم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1047، ترقيم محمد عوامة 1046)
Hadith No.: 1047 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا كَانَ الرَّجُلُ فِي سَفَرٍ وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَاءِ لَيْلَتَانِ أَوْ ثَلَاثٌ فَلَا بَأْسَ أَنْ يُصِيبَ مِنْ أَهْلِهِ ثُمَّ يَتَيَمَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے تھے کہ اگر کوئی آدمی سفر میں ہو اور اس کے اور پانی کے درمیان دو یا تین راتیں ہو تو اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ وہ بیوی سے جماع کر کے تیمم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1048، ترقيم محمد عوامة 1047)
Hadith No.: 1048 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ شَيْخٍ، قَالَ:" كَانَ سَالِمٌ يُجَامِعُ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ وَيَتَيَمَّمُ إِذَا كَانَ الْمَاءُ جَامِدًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم جماع کرنے کے بعد تیمم کرلیتے تھے اگر پانی جما ہوا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1049، ترقيم محمد عوامة 1048)
Hadith No.: 1049 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا كَانَ بِأَرْضٍ فَلَاةٍ وَأَصَابَهُ شَبَقٌ يَخَافُ فِيهِ عَلَى نَفْسِهِ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ فَلْيَقَعْ عَلَيْهَا إِنْ شَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص ایسی جگہ ہو جہاں ویرانی ہو اور پانی نہ ہو پھر اسے اتنی شہوت لاحق ہوجائے جو ناقابل برداشت کی حد تک پہنچی ہوئی ہو اور اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی ہو تو اگر چاہے تو جماع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1050، ترقيم محمد عوامة 1049)
Hadith No.: 1050 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ فِي سَفَرٍ " فَوَطِئَ أَهْلَهُ وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَاءٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر نے ایک سفر میں اپنے گھر والوں سے جماع کیا حالانکہ ان کے پاس پانی نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1051، ترقيم محمد عوامة 1050)
Hadith No.: 1051 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُجَامِعَ وَهُوَ لَا يَجِدُ الْمَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی ایسا آدمی جماع کرے جس کے پاس پانی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1052، ترقيم محمد عوامة 1051)
Hadith No.: 1052 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي سَفَرٍ وَمَعَهُ جَارِيَةٌ لَهُ فَتَخَلَّفَ فَأَصَابَ مِنْهَا ثُمَّ أَدْرَكَنَا، فَقَالَ:" مَعَكُمْ مَاءٌ؟ قُلْنَا: لَا. قَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ ذَلِكَ، فَتَيَمَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، ان کے ساتھ ان کی ایک باندی بھی تھی۔ وہ ہم سے پیچھے رہ گئے اور اپنی باندی سے جماع کیا، پھر ہمارے ساتھ آ کر مل گئے اور فرمایا کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ ہم نے کہا نہیں، فرمایا مجھے اس کا علم تھا۔ پھر تیمم فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1053، ترقيم محمد عوامة 1052)