☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 1030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا طَهُرَتِ الْحَائِضُ لَمْ يَقْرَبْهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اس کا شوہر اس وقت تک اس سے جماع نہ کرے جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1031، ترقيم محمد عوامة 1030)
حدیث نمبر: 1031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1032، ترقيم محمد عوامة 1031)
حدیث نمبر: 1032 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، قَالَا: " إِذَا طَهُرَتِ الْمَرْأَةُ مِنَ الدَّمِ فَأَرَادَ الرَّجُلُ الشَّبِقُ أَنْ يَأْتِيَهَا فَلْيَأْمُرْهَا أَنْ تَوَضَّأَ , ثُمَّ لِيُصِبْ مِنْهَا إِنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اور اس کا شدید خواہش رکھنے والا خاوند اس سے جماع کرنا چاہے تو اسے وضو کا حکم دے پھر اس کے ساتھ جو چاہے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1033، ترقيم محمد عوامة 1032)
حدیث نمبر: 1033 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْحَائِضِ يَنْقَطِعُ عَنْهَا الدَّمُ، قَالَ:" لَا يَأْتِيهَا حَتَّى تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اس کا خاوند تب تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اس کے لیے نماز حلال نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1034، ترقيم محمد عوامة 1033)
حدیث نمبر: 1034 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا انْقَطَعَ الدَّمُ فَأَصَابَ زَوْجَهَا شَبَقٌ فَخَافَ فِيهِ عَلَى نَفْسِهِ فَلْيَأْمُرْهَا تَغْسِلُ فَرْجَهَا ثُمَّ يُصِيبُ مِنْهَا إِنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ جب حائضہ عورت کا خون رک جائے اور اس کے خاوند کو جماع کی شدید خواہ ہو اور اسے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو عورت اپنی شرم گاہ کو دھو لے اور اس کا خاوند اس سے جماع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1035، ترقيم محمد عوامة 1034)
حدیث نمبر: 1035 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَقَدْ طَهُرَتْ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی عورت کے پاس آنے کے بعد غسل سے پہلے اس سے جماع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1036، ترقيم محمد عوامة 1035)
حدیث نمبر: 1036 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَا: " لَا يَأْتِيهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ غسل کرتے تک خاوند اس کے قریب نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1037، ترقيم محمد عوامة 1036)
حدیث نمبر: 1037 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَا يَغْشَى الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ إِذَا طَهُرَتْ مِنَ الْحَيْضَةِ حَتَّى تَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد خاوند اس وقت تک اس کے قریب نہ آئے جب تک وہ غسل نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1038، ترقيم محمد عوامة 1037)
حدیث نمبر: 1038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ أَبِي الْمُنِيبِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إِذَا انْقَطَعَ عَنْهَا الدَّمُ فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّى تَطْهُرَ فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيَأْتِهَا كَمَا أَمَرَ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خون بند ہوجائے تو اس کا خاوند اس وقت تک جماع نہ کرے جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔ جب وہ پاک ہوجائے تو اللہ کے حکم کے مطابق اس سے قربت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1039، ترقيم محمد عوامة 1038)