☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 990 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، الرُّكَيْنِ ، حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ الْفَزَارِيِّ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَتْ تَحْتِي بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ أَسْتَحِي أَنْ أَسْأَلَهُ فَأَمَرْتُ رَجُلًا فَسَأَلَهُ فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ فَتَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَإِذَا رَأَيْتَ فضح الْمَاءَ فَاغْتَسِلْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری بہت زیادہ مذی نکلتی تھی۔ رسول اللہ کی صاحبزادی چونکہ میرے نکاح میں تھیں اس لیے مجھے سوال کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی، چناچہ میں نے ایک آدمی سے کہا اور انہوں نے حضور سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم مذی دیکھو تو وضو کرلو اور اپنی شرم گاہ صاف کرلو اور اگر نکلتا پانی دیکھو تو غسل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 990، ترقيم محمد عوامة 990)
حدیث نمبر: 991 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الرُّكَيْنِ ، حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یو نہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 991، ترقيم محمد عوامة 991)
حدیث نمبر: 992 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یو نہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 992، ترقيم محمد عوامة 992)
حدیث نمبر: 993 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً فَكُنْتُ إِذَا رَأَيْتُ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ اغْتَسَلْتُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِي أَنْ أَتَوَضَّأَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری بہت مذی نکلتی تھی جس کی وجہ سے میں بار بار غسل کرتا تھا۔ حضور کو یہ بات پہنچی تو آپ نے مجھے وضو کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 993، ترقيم محمد عوامة 993)
حدیث نمبر: 994 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ" فِيمَا يُصِيبُ الْمَرْأَةَ مِنْ مَاءِ زَوْجِهَا: تَغْسِلُهُ وَلَا تَغْتَسِلُ إِلَّا أَنْ يَدْخُلَ الْمَاءُ فَرْجَهَا فَإِنْ دَخَلَ فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اگر عوت کے جسم پر خاوند کا پانی لگے تو وہ غسل نہ کرے اگر پانی شرم گاہ میں داخل ہو تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 994، ترقيم محمد عوامة 994)
حدیث نمبر: 995 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يُجَامِعُ امْرَأَتَهُ دُونَ فَرْجِهَا قَالَ:" يَغْتَسِلُ وَتَغْسِلُ فَرْجَهَا إِلَّا أَنْ تُنْزِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی بیوی سے شرم گاہ کے علاوہ کسی اور جگہ مجامعت کرے تو مرد غسل کرے اور عورت کو اگر انزال نہ ہو تو صرف شرم گاہ دھولے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 995، ترقيم محمد عوامة 995)
حدیث نمبر: 996 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ فِي الرَّجُلِ يَحْتَلِمُ وَامْرَأَتُهُ إِلَى جَنْبِهِ فَيُصِيبُهَا مِنْ مَائِهِ، أَنَّهُ" لَيْسَ عَلَيْهَا غُسْلٌ وَتَغْسِلُ حَيْثُ أَصَابَهَا إِلَّا أَنْ يُصِيبَ فَرْجَهَا فَتَغْتَسِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو اس کی بیوی کے پہلو میں لیٹے ہوئے انزال ہوجائے اور اس کی منی عورت کو لگ جائے تو عورت پر غسل واجب نہیں البتہ جس جگہ منی لگی ہے وہ جگہ دھو لے لیکن اگر اس کی شرم گاہ کو لگ گئی تو غسل واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 996، ترقيم محمد عوامة 996)
حدیث نمبر: 997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ فِرَاسٍ قَالَ: اشْتَرَيْتُ جَارِيَةً صَغِيرَةً فَكُنْتُ أُصِيبُ مِنْهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ أُخَالِطَهَا فَسَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ فَقَالَ:" أَمَّا أَنْتَ فَاغْتَسِلْ وَأَمَّا هِيَ فَيَكْفِيهَا الْوُضُوءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فراس کہتے ہیں کہ میں نے ایک چھوٹی باندی خریدی، میں اس سے وصول کیے بغیر صحبت کرتا تھا، اس بارے میں میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم غسل کرو اس کے لیے وضو کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 997، ترقيم محمد عوامة 997)
حدیث نمبر: 998 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنَ الْمَرْأَةِ فِي غَيْرِ فَرْجِهَا قَالَ:" إِنْ هِيَ أنزلت اغْتَسَلَتْ وَإِنْ هِيَ لَمْ تُنْزِلْ تَوَضَّأَتْ وَغَسَلَتْ مَا أَصَابَ مِنْ جَسَدِهَا مِنْ مَاءِ الرَّجُلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے اس مرد کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی عورت سے شرم گاہ کے علاوہ کسی اور جگہ صحبت کرے تو فرمایا کہ اگر اس عورت کو انزال ہو تو وہ غسل کرے اور اگر اسے انزال نہ ہو تو وضو کرے اور جس جگہ آدمی کا پانی لگا ہو اسے دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 998، ترقيم محمد عوامة 998)