☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک منی کو دھونا ضروری ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← جن حضرات کے نزدیک منی کو دھونا ضروری ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 918 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونَ ، سُلَيْمَانُ ، عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونَ قَالَ: سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، عَنِ الثَّوْبِ يُصِيبُهُ الْمَنِيُّ أَيَغْسِلُهُ أَوْ يَغْسِلُ الثَّوْبَ كُلَّهُ؟ قَالَ سُلَيْمَانُ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصِيبُ ثَوْبَهُ فَيَغْسِلُهُ مِنْ ثَوْبِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ فِي ثَوْبِهِ إِلَى الصَّلَاةِ وَأَنَا أَرَى أَثَرَ الْغَسْلِ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار سے پوچھا کہ اگر کپڑے کو منی لگ جائے تو منی کی جگہ کو دھونا ہے یا سارے کپڑے کو دھونا ہے۔ فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے پر اگر منی لگ جاتی تو کپڑے سے منی کی جگہ دھو لیتے تھے اور پھر انہی کپڑوں میں نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے، جب کہ مجھے کپڑوں میں دھونے کا نشان نظر آ رہا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 918، ترقيم محمد عوامة 918)
حدیث نمبر: 919 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ , أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ :" كَانَ يَغْسِلُ أَثَرَ الِاحْتِلَامِ مِنْ ثَوْبِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کپڑے سے احتلام کے نشان کو دھویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 919، ترقيم محمد عوامة 919)
حدیث نمبر: 920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " اغْسِلِ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کپڑے سے احتلام کے اثر کو دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 920، ترقيم محمد عوامة 920)
حدیث نمبر: 921 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زُبَيْدٍ:" أَنَّ ابْنَ عُمَرَ غَسَلَ مَا رَأَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما منی کے نشان کو دھویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 921، ترقيم محمد عوامة 921)