☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 883 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ فَقَالَ:" إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ" فَقُلْتُ لَهَا: فَضَحْتِ النِّسَاءَ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ اگر عورت بھی اپنے خواب میں دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر وہ پانی دیکھے تو غسل کرے۔ میں نے ام سلیم سے کہا ”آپ نے عورتوں کو رسوا کردیا، کیا عورت کو احتلام ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”تمہارا ناس ہو بچہ پھر ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 883، ترقيم محمد عوامة 883)
حدیث نمبر: 884 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَتْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَتْ فَعَلَيْهَا الْغُسْلُ" فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيَكُونُ هَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَاءُ الرَّجُلِ غَلِيظٌ أَبْيَضُ، وَمَاءُ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ، فَأَيُّهُمَا سَبَقَ أَوْ عَلَا أَشْبَهَهُ الْوَلَدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ام سلیم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو فرمایا ”جب وہ یوں دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اس پر غسل واجب ہے۔ حضرت ام سلمہ نے عرض کیا ”یا رسول اللہ! کیا ایسے بھی ہوتا ہے؟“ فرمایا ”ہاں“ مرد کا پانی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور عورت کا پانی پتلا اور زرد ہوجاتا ہے۔ جس کا پانی غالب آجائے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 884، ترقيم محمد عوامة 884)
حدیث نمبر: 885 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ فَقَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْهَا غُسْلٌ حَتَّى تُنْزِلَ كَمَا أَنَّ الرَّجُلَ لَيْسَ عَلَيْهِ غُسْلٌ حَتَّى يُنْزِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت خولہ بنت حکیم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ فرمایا ”اس پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک اسے انزال نہ ہو جیسا کہ مرد پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک انزال نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 885، ترقيم محمد عوامة 885)
حدیث نمبر: 886 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ، يُقَالُ لَهَا: بُسْرَةُ، إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِحْدَانَا تَرَى أَنَّهَا مَعَ زَوْجِهَا فِي الْمَنَامِ فَقَالَ:" إِذَا وَجَدْتِ بَلَلًا فَاغْتَسِلِي يَا بُسْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ بسرہ نامی ایک خاتون نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی عورت اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ہے تو وہ کیا کرے؟ آپ نے فرمایا ”اے بسرہ! جب تم تری دیکھو تو غسل کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 886، ترقيم محمد عوامة 886)
حدیث نمبر: 887 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَطَاءٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَاهِدٍ ، أُمَّ سُلَيْمٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَاهِدٍ ، قَالُوا: إِنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَرْأَةُ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ أَيَجِبُ عَلَيْهَا الْغُسْلُ؟ قَالَ:" هَلْ تَجِدُ شَهْوَةً؟" قَالَتْ: لَعَلَّهُ. قَالَ:" هَلْ تَجِدُ بَلَلًا؟" قَالَتْ: لَعَلَّهُ. قَالَ:" فَلْتَغْتَسِلْ". فَلَقِيَتْهَا نِسْوَةٌ فَقُلْنَ لَهَا: فَضَحْتِينَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا كُنْتُ لِأَنْتَهِيَ حَتَّى أَعْلَمَ فِي حِلٍّ أَنَا أَوْ فِي حَرَامٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلیم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! اگر عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟ فرمایا کہ کیا اسے شہوت محسوس ہوئی؟ عرض کیا شاید۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا وہ تری دیکھتی ہے؟ عرض کیا شاید۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اسے غسل کرنا چاہئے پھر کچھ عورتیں حضرت ام سلیم سے ملیں اور کہا کہ آپ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رسوا کردیا۔ وہ کہنے لگیں کہ میں حلال و حرام کا سوال کرنے سے باز نہیں رہ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 887، ترقيم محمد عوامة 887)
حدیث نمبر: 888 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا تَنَوَّمَتِ الْمَرْأَةُ فَرَأَتْ مَا يَرَى الرَّجُلُ فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 888، ترقيم محمد عوامة 888)
حدیث نمبر: 889 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَنْهُ سَالِمًا وَمُجَاهِدًا , وَعَطَاءً قَالُوا: " تَغْتَسِلُ إِذَا رَأَتْ مَا يَرَى الرَّجُلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 889، ترقيم محمد عوامة 889)
حدیث نمبر: 890 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ " يُنْكِرُ احْتِلَامَ النِّسَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم عورتوں کے احتلام کا انکار کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 890، ترقيم محمد عوامة 890)
حدیث نمبر: 891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ مَا يَرَى الرَّجُلُ فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 891، ترقيم محمد عوامة 891)
حدیث نمبر: 892 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ مُعَرِّفٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَيْهَا غُسْلٌ". وَقَالَ ذَرٌّ:" تَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر غسل لازم نہیں اور حضرت ذر فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 892، ترقيم محمد عوامة 892)
حدیث نمبر: 893 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى قَالَ: سُئِلَ عَلِيٌّ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ أَتَغْتَسِلُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا رَأَتِ الْبِلَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے کہ وہ غسل کرے گی یا نہیں؟ فرمایا جب وہ تری دیکھے تو غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 893، ترقيم محمد عوامة 893)
حدیث نمبر: 894 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ مَا يَرَى الرَّجُلُ ثُمَّ أنزلت فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے پھر اسے انزال ہوجائے تو وہ غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 894، ترقيم محمد عوامة 894)
حدیث نمبر: 895 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عورت پانی دیکھے تو غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 895، ترقيم محمد عوامة 895)
حدیث نمبر: 896 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: " إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ مَا يَرَى الرَّجُلُ فَلْتَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ جب عورت وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 896، ترقيم محمد عوامة 896)