☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 869 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، صَفِيَّةَ ابْنَةِ شَيْبَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ابْنَةِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَتْ أَسْمَاءُ ابْنَةُ شَكَلٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَغْتَسِلُ إِحْدَانَا إِذَا طَهُرَتْ مِنَ الْمَحِيضِ؟ قَالَ:" تَأْخُذُ سِدْرَتَهَا وَمَاءَهَا فَتَوَضَّأُ وَتَغْسِلُ رَأْسَهَا وَتَدْلُكُهُ حَتَّى تُبْلِغَ الْمَاءَ أُصُولَ شَعْرِهَا، ثُمَّ تُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهَا، ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَتَهَا فَتَطَّهَّرُ بِهَا" فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ:" تَطَهَّرِي بِهَا" , قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَرَفْتُ الَّذِي يُكَنِّي عَنْهُ، فَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي آثَارَ الدَّمِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ اسماء بنت شکل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا ”جب کوئی عورت حیض سے پاک ہو تو کیسے غسل کرے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”بیری اور پانی لے کر پہلے وضو کرے۔ پھر اپنا سر دھوئے، پھر اس طرح سر کو ملے کہ پانی جڑوں تک پہنچ جائے، پھر سارے جسم پر پانی بہائے، پھر حیض کا کپڑا پکڑے اور اس سے صفائی حاصل کرے“ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! میں حیض کے کپڑے سے صفائی کیسے حاصل کروں؟ فرمایا اس کے ذریعہ صفائی حاصل کرو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں سمجھ گئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا مراد ہے چناچہ میں نے اس عورت سے کہا کہ خون کے نشان صاف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 869، ترقيم محمد عوامة 869)
حدیث نمبر: 870 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا فِي الْحَيْضِ:" انْقُضِي شَعْرَكِ وَاغْتَسِلِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان کی حالت حیض میں فرمایا اپنے بال کھولو اور غسل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 870، ترقيم محمد عوامة 870)
حدیث نمبر: 871 مصنف ابن ابی شیبہ
أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ، عَنِ امْرَأَةٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ:" إِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا اغْتَسَلَتْ مِنَ الْجَنَابَةِ لَتُنَقِّي ضَفِيرَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب ہم عورتوں میں سے کوئی غسل جنابت کرے تو اپنی مینڈیاں بندھی رہنے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 871، ترقيم محمد عوامة 871)
حدیث نمبر: 872 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ الثَّقِيلَةِ أَوِ الْعَظِيمَةِ لَا تَنَالُ يَدَهَا عِنْدَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ أَوِ الْحَيْضِ فَقَالَ:" إِنَّا لَنَرْجُو مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْ ذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا ہاتھ جسم کے بڑے یا موٹا ہونے کی وجہ سے کمر تک نہ پہنچ سکتا ہو تو وہ غسل جنابت یا غسل حیض کیسے کرے؟ فرمایا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے صفائی کی امید رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 872، ترقيم محمد عوامة 872)
حدیث نمبر: 873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ دِينَارٍ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: الْجَارِيَةُ الْعَجَمِيَّةُ لَا تُحْسِنُ تَغْتَسِلُ , قَالَ: " مُرْهَا فَلْتَمْسَحْ قُبُلَهَا بِخِرْقَةٍ وَلِتَغْسِلْهُ بِالْمَاءِ دَاخِلًا وَخَارِجًا وَتَوَضَّأُ وُضُوءَهَا لِلصَّلَاةِ ثُمَّ تَغْتَسِلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے عرض کیا کہ عجمی باندی ٹھیک طرح سے غسل نہیں کرتی۔ فرمایا اسے حکم دو کہ کپڑے سے اپنی شرمگاہ کو صاف کرے پھر داخل وخارج سے پانی کے ذریعہ دھوئے پھر نماز والا وضو کرے پھر غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 873، ترقيم محمد عوامة 873)