☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 823 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ , وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ قَالَ: سُئِلَ أَبُو الضُّحَى: أَيَأْكُلُ الْجُنُبُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا جنبی کھا سکتا ہے؟ فرمایا ہاں، بازار میں چل پھر بھی سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 823، ترقيم محمد عوامة 823)
حدیث نمبر: 824 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي رَزِينٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ:" إِنِّي لَأَكُونُ جُنُبًا فَأَتَوَضَّأُ ثُمَّ أَخْرَجَ إِلَى السُّوقِ فَأَقْضِي حَاجَتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں جنبی ہوتا ہوں تو وضو کر کے بازار چلا جاتا ہوں اور اپنی ضروریات پوری کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 824، ترقيم محمد عوامة 824)
حدیث نمبر: 825 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الرَّجُلِ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ ثُمَّ يُرِيدُ الْخُرُوجَ قَالَ:" يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر نکلنا چاہتا ہو فرماتے ہیں کہ وہ پہلے نماز والا وضو کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 825، ترقيم محمد عوامة 825)
حدیث نمبر: 826 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ الْجُنُبِ يَأْتِي الْحَاجَةَ وَيَأْتِي السُّوقَ قَالَ:" يَغْسِلُ فَرْجَهُ وَيَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر بازار کسی کام سے جانا چاہتا ہو تو فرماتے ہیں کہ وہ اپنی شرم گاہ دھوئے اور نماز والا وضو کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 826، ترقيم محمد عوامة 826)
حدیث نمبر: 827 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 827، ترقيم محمد عوامة 827)
حدیث نمبر: 828 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ أَنَّهُ" رُبَّمَا أَجْنَبَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بعض اوقات حالت جنابت میں وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 828، ترقيم محمد عوامة 828)