☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة تغتسل أتنقض شعرها؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في المرأة تغتسل أتنقض شعرها؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 797 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَفَأَنْتَقِضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ أَنْ تَحْثِي عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْكَ مِنَ الْمَاءِ فَتَطْهُرِينَ أَوْ فَإِذًا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں اپنی مینڈیاں زور سے باندھتی ہوں، کیا میں غسل کے لئے انہیں کھولوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ تم بالوں پر تین مرتبہ پانی ڈال لو اور پھر سارے جسم پر پانی بہاؤ، تم پاک ہو جاؤ گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 797، ترقيم محمد عوامة 797)
Hadith No.: 798 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَأْمُرُ النِّسَاءَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُءُوسَهُنَّ فَقَالَتْ:" يَا عَجَبًا لِابْنِ عَمْرٍو هَذَا أَفَلَا يَأْمُرُهُنَّ أَنْ يَحْلِقْنَ رُءُوسَهُنَّ؟!، قَدْ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فَلَا أَزِيدُ عَلَى أَنْ أُفْرِغَ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَ إِفْرَاغَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اطلاع ملی کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ غسل کے لئے عورتوں کو مینڈیاں کھولنے کا حکم دیتے ہیں۔ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما و پر تعجب ہے! وہ عورتوں کو یہ حکم کیوں نہیں دیتے کہ اپنے سر منڈوا لیں۔ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور میں تین مرتبہ سے زیادہ پانی سر پر نہیں ڈالتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 798، ترقيم محمد عوامة 798)
Hadith No.: 799 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الْعَرُوسُ تَنْقُضُ شَعْرَهَا إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَغْتَسِلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دلہن غسل کرنے کے لئے اپنی مینڈیاں کھولے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 799، ترقيم محمد عوامة 799)
Hadith No.: 800 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنِ امْرَأَةٍ شَكَتْ إِلَى عَائِشَةَ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَقَالَتْ:" صُبِّي ثَلَاثًا فَمَا أَصَابَ أَصَابَ وَمَا أَخْطَأَ أَخْطَأَ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے غسل جنابت کی شکایت کی تو انہوں نے فرمایا۔ اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاؤ جو چلا گیا سو چلا گیا۔ جو رہ گیا سو رہ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 800، ترقيم محمد عوامة 800)
Hadith No.: 801 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ: " صُبِّي ثَلَاثًا" , فَقَالَتْ: إِنَّ شَعْرِي كَثِيرٌ. فَقَالَتْ:" ضَعِي بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک عورت نے ام سلمہ سے غسل جنابت کا پوچھا تو فرمایا کہ تین مرتبہ پانی بہا لو۔ اس نے کہا میرے بال زیادہ ہیں۔ فرمایا بال ایک دوسرے کے اوپر رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 801، ترقيم محمد عوامة 801)
Hadith No.: 802 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " يُجْزِئُ الْمُمْتَشِطَةَ ثَلَاثٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مینڈیوں والی عورت کے لئے تین مرتبہ پانی بہانا کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 802، ترقيم محمد عوامة 802)
Hadith No.: 803 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، الْمَقْبُرِيِّ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي امْرَأَةٌ شَدِيدَةُ ضَفْرِ الرَّأْسِ فَكَيْفَ أَصْنَعُ إِذَا اغْتَسَلْتُ؟ قَالَ:" احْفِنِي عَلَى رَأْسِكِ ثَلَاثًا ثُمَّ اغْمِزِي عَلَى أَثَرِ كُلِّ حَفْنَةٍ غَمْزَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ میں مینڈیاں مضبوط باندھتی ہوں، غسل کرنے کے لئے میں کیا کروں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاؤ پھر ہاتھ سے انہیں اچھی طرح مل کر نیچے پانی پہنچاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 803، ترقيم محمد عوامة 803)
Hadith No.: 804 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ وَعَطَاءٍ أَنَّهُمَا قَالَا: " لَا تُرْخِي شَعْرَهَا وَلَكِنْ تَصُبُّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَفْرُكُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت اپنے بال نہیں کھولے گی بلکہ اوپر پانی ڈالے گی پھر رگڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 804، ترقيم محمد عوامة 804)
Hadith No.: 805 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْمَرْأَةِ تَغْتَسِلُ قَالَ:" يُجْزِيهَا ثَلَاثُ حَفَنَاتٍ وَإِنْ شَاءَتْ لَمْ تَنْقُضْ شَعْرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کے لئے تین مرتبہ پانی ڈالنا کافی ہے۔ اگر چاہے تو مینڈیاں نہ کھولے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 805، ترقيم محمد عوامة 805)
Hadith No.: 806 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ: " إِنْ كَانَتْ تَرَى أَنَّ الْمَاءَ أَصَابَهُ أَجْزَأَ عَنْهَا، وَإِنْ كَانَتْ تَرَى أَنَّ الْمَاءَ لَمْ يُصِبْهُ فَلْتَنْقُضْهُ". وَقَالَ الْحَكَمُ: تَبُلُّ أُصُولَهُ وَأَطْرَافَهُ وَلَا تَنْقُضُهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حماد سے عورت کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اگر پانی نیچے تک پہنچ سکتا ہے تو مینڈیاں نہ کھولے اور اگر نہیں پہنچتا تو کھول لے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ مینڈیوں کی جڑیں اور کنارے گیلے کرلے کھولنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 806، ترقيم محمد عوامة 806)
Hadith No.: 807 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ يَصُبَّانِ الْمَاءَ عَلَى رُءُوسِهِمَا وَلَا يَنْقُضَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حائضہ اور جنبی عورت اپنے سر پر پانی بہائے گی مینڈیاں نہیں کھولے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 807، ترقيم محمد عوامة 807)
Hadith No.: 808 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ:" قَالَ لِامْرَأَتِهِ خَلِّلِي رَأْسَكِ بِالْمَاءِ لَا تَخَلَّلُهُ نَارٌ قَلِيلٌ بُقْيَاهَا عَلَيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے فرمایا اپنے سر میں پانی کا خلال کرلیا کرو تا کہ آگ خشک حصوں تک نہ پہنچ سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 808، ترقيم محمد عوامة 808)
Hadith No.: 809 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءٍ , وَالزُّهْرِيِّ قَالَا: " الْغُسْلُ مِنَ الْحَيْضِ وَالْجَنَابَةِ وَاحِدٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حیض اور جنابت کا غسل ایک جیسا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 809، ترقيم محمد عوامة 809)
Hadith No.: 810 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ:" أَنَّ نِسَاءَ ابْنِ عُمَرَ وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِهِ كُنَّ يَغْتَسِلْنَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَالْحَيْضِ فَلَا يَنْقُضْنَ رُءُوسَهُنَّ وَلَكِنْ يُبَالِغْنَ فِي بَلِّهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیویاں اور ان کی اولاد کی مائیں (ام ولد باندیاں) حیض اور جنابت کے غسل کے لئے بالوں کو نہیں کھولتی تھیں البتہ انہیں خوب اچھی طرح تر کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 810، ترقيم محمد عوامة 810)
Hadith No.: 811 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَةٍ تَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ وَالْحَيْضِ قَالَ:" تُرْخِي الذَّوَائِبَ وَتَصُبُّ عَلَى رَأْسِهَا الْمَاءَ حَتَّى تَبُلَّ أُصُولَ الشَّعْرِ وَلَا تَنْقُضُ لَهَا رَأْسًا".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو حیض یا جنابت کا غسل کرنا چاہتی ہو۔ فرمایا وہ اپنی مینڈیوں کو ڈھیلا کر کے پانی ڈالے تا کہ جڑوں تک پہنچ جائے، کھولنے کی ضرورت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 811، ترقيم محمد عوامة 811)
Hadith No.: 812 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" تُخَلِّلُهُ بِأَصَابِعِهَا. وَقَالَ عَطَاءٌ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ عورت انگلیوں سے اپنے بالوں کا خلال کرے گی، حضرت عطاء سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 812، ترقيم محمد عوامة 812)