☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يفرق غسله من الجنابة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الرجل يفرق غسله من الجنابة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُفَرِّقَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کے نزدیک غسل جنابت کی تفریق میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 772، ترقيم محمد عوامة 772)
Hadith No.: 773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَغْسِلَ الْجُنُبُ رَأْسَهُ قَبْلَ جَسَدِهِ أَوْ جَسَدَهُ قَبْلَ رَأْسِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی غسل جنابت میں جسم سے پہلے سر دھو لے یا سر سے پہلے جسم دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 773، ترقيم محمد عوامة 773)
Hadith No.: 774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ:" أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِهِ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَنَسِيَ أَنْ يَغْسِلَ رَأْسَهُ قَالَ: فَأَمَرَنِي أَنْ أَسْأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنْ ذَلِكَ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: فَلْيَرْجِعْ فَلْيَغْسِلْ رَأْسَهُ. قَالَ: فَذَهَبْتُ فَسَكَبْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْوَضُوءِ حَتَّى غَسَلَ رَأْسَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حرملہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے غسل جنابت کیا لیکن وہ اپنا سر دھونا بھول گیا۔ اس نے مجھے کہا کہ میں سعید بن المسیب سے مسئلہ پوچھوں۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جا کر اپنا سر دھو لے۔ میں نے انہیں مسئلہ بتایا اور انہیں وضو کا برتن دیا اور انہوں نے اپنا سر دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 774، ترقيم محمد عوامة 774)
Hadith No.: 775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كَانَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَسْتَسِرُّ عَلَى أَهْلِهِ فَيَكْرَهُ أَنْ يَعْلَمُوا بِهِ وَكَانَ يَغْسِلُ جَسَدَهُ إِلَى حَلْقِهِ وَيَكْرَهُ أَنْ يَغْسِلَ رَأْسَهُ فَيَعْلَمُوا بِهِ فَيَأْتِي أَهْلَهُ فَيَقُولُ: إِنِّي لَأَجِدُ فِي رَأْسِي فَيَدْعُو بِالْخِطْمِيِّ فَيَغْسِلُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن جب اپنی زوجہ سے شرعی ملاقات فرماتے تو اس بات کو ناپسند خیال کرتے تھے کہ لوگوں کو اس کا علم ہو۔ چناچہ وہ حلق تک غسل کرلیتے لیکن سر دھونا انہیں پسند نہ تھا کہ بال گیلے دیکھ کر لوگوں کو اندازہ ہوجائے گا۔ پھر وہ گھر والوں کے پاس آتے اور کہتے میرے سر میں درد ہے، پھر خطمی نامی بوٹی منگوا کر سر دھو لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 775، ترقيم محمد عوامة 775)