☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غسل جنابت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← غسل جنابت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 689 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، سَالِمٍ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ:" وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ ثُمَّ دَلَّكَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ بِالْمَاءِ ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ بِثَوْبٍ فَرَدَّهُ، وَجَعَلَ يَقُولُ بِالْمَاءِ هَكَذَا يَنْفُضُ الْمَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے غسل کا پانی رکھا۔ آپ نے جنابت کا غسل اس طرح فرمایا کہ بائیں ہاتھ سے برتن کو جھکا کر پانی لیا، اس سے اپنی ہتھیلی کو دھویا، پھر شرم گاہ پر پانی بہا کر اسے دھویا، پھر ہاتھ کو زمین پر ملا۔ پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا۔ پھر اپنے سر پر پانی ڈالا، پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالا۔ پھر نہانے کی جگہ سے پیچھے ہٹ کر پاؤں دھوئے۔ فرماتی ہیں: میں آپ کے لئے کپڑا لائی تو آپ نے واپس کردیا اور فرمایا کہ اس طرح پانی جھاڑا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 689، ترقيم محمد عوامة 689)
حدیث نمبر: 690 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَبَدَأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَخَلَّلَ بِهَا أُصُولَ الشَّعْرِ حَتَّى يُخَيَّلَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَبْرَأَ الْبَشَرَةَ ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت اس طرح فرمایا کہ پہلے دونوں ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر نماز والا وضو فرمایا۔ پھر اپنے ہاتھ کو بالوں پر رکھ کر انگلیوں سے اس طرح خلال کیا کہ پانی کھال تک پہنچ گیا۔ پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر اپنے جسم پر پانی بہایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 690، ترقيم محمد عوامة 690)
حدیث نمبر: 691 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وُضِعَ لَهُ الْإِنَاءُ فَيَصُبُّ عَلَى يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْإِنَاءِ حَتَّى إِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ فَصَبَّ بِالْيُمْنَى وَغَسَلَ فَرْجَهُ بِالْيُسْرَى، فَإِذَا فَرَغَ صَبَّ بِالْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فَغَسَلَهَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يَغْسِلُ سَائِرَ جَسَدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت کرنا ہوتا تو آپ کیلئے پانی کا برتن رکھا جاتا۔ آپ ہاتھوں کو پانی میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے۔ جب ہاتھ دھو لیتے تو دایاں ہاتھ برتن میں داخل فرماتے۔ دائیں ہاتھ سے پانی لیتے اور بائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو صاف کرتے۔ پھر دائیں ہاتھ سے پانی بائیں ہاتھ پر ڈال کر اسے دھوتے۔ پھر تین تین مرتبہ کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے پھر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر سر پر پانی ڈالتے، پھر سارے جسم کو دھو لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 691، ترقيم محمد عوامة 691)
حدیث نمبر: 692 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ:" كَانَ عُمَرُ إِذَا أَجْنَبَ غَسَلَ سِفْلَتَهُ ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب غسل جنابت فرماتے تو پہلے نچلے حصے کو دھوتے، پھر نماز والا وضو کرتے پھر سارے جسم پر پانی بہاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 692، ترقيم محمد عوامة 692)
حدیث نمبر: 693 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ قَالَ:" يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يَغْسِلُ مَا أَصَابَهُ ثُمَّ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ فَيُدَلِّكُهَا بِالتُّرَابِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَيْهِ الْمَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پہلے نماز والا وضو کرے، پھر گندگی کو زائل کرے، پھر ہاتھ کو زمین پر رگڑ کر صاف کرے، پھر ہاتھ کو دھو لے پھر سارے جسم پر پانی بہائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 693، ترقيم محمد عوامة 693)
حدیث نمبر: 694 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ فَقَالَ:" تَغْسِلُ كَفَّيْكَ ثُمَّ تُفْرِغُ بِيَمِينِكَ عَلَى شِمَالِكَ ثُمَّ تَغْسِلُ فَرْجَكَ ثُمَّ تَغْسِلُ يَدَيْكَ ثُمَّ تَوَضَّأُ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ پہلے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھو لو، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالو، پھر اپنی شرم گاہ کو دھوؤ، پھر دونوں ہاتھوں کو دھوؤ، پھر نماز والا وضو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 694، ترقيم محمد عوامة 694)
حدیث نمبر: 695 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ" فِي الْجُنُبِ: يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى ثُمَّ يُفْرِغُ بِهَا عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَيَغْسِلُ فَرْجَهُ وَمَا أَصَابَ مِنْهُ ثُمَّ يَدْلُكُ يَدَهُ بِالْجِدَارِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے دائیں ہاتھ کو دھوئے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالے، پھر شرمگاہ پر لگی نجاست کو صاف کرے، پھر اپنے ہاتھ کو دیوار سے رگڑے، پھر وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 695، ترقيم محمد عوامة 695)
حدیث نمبر: 696 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ الطُّهْرُ قَبْلَ الْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پاکی غسل سے پہلے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 696، ترقيم محمد عوامة 696)
حدیث نمبر: 697 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:" إِذَا غَسَلْتَ يَدَيْكَ فَابْدَأْ بِأَيَّةٍ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے ہاتھ دھو لو تو پھر جہاں سے چاہو شروع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 697، ترقيم محمد عوامة 697)
حدیث نمبر: 698 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ:" كَانَ لَا يَرَى الْوُضُوءَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کے نزدیک غسل جنابت میں وضو نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 698، ترقيم محمد عوامة 698)
حدیث نمبر: 699 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: خَرَجَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ إِلَى عُمَرَ فَسَأَلُوهُ عَنْ غُسْلِ الْجَنَابَةِ فَقَالَ:" سَأَلْتُمُونِي عَنْ خِصَالٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُكُمْ، أَمَّا غُسْلُ الْجَنَابَةِ فَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن عمر فرماتے ہیں کہ اہل عراق کا ایک وفد حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں پوچھا ہے جس کے بارے میں اس وقت سے مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا ہے غسل جنابت میں وہ وضو کرو جو تم نماز کے لئے کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 699، ترقيم محمد عوامة 699)