☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يتبلغ بالوضوء إبطه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في الرجل يتبلغ بالوضوء إبطه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 609 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ رُبَّمَا بَلَغَ بِالْوُضُوءِ إِبِطَهُ فِي الصَّيْفِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ گرمیوں میں بعض اوقات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بغل تک بازوؤں کو دھو لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 609، ترقيم محمد عوامة 609)
Hadith No.: 610 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَرِهَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اسے ناپسند قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 610، ترقيم محمد عوامة 610)
Hadith No.: 611 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارَ مَرْوَانَ " فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، فَلَمَّا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ جَاوَزَ الْمِرْفَقَيْنِ فَلَمَّا غَسَلَ رِجْلَيْهِ جَاوَزَ الْكَعْبَيْنِ إِلَى السَّاقَيْنِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: هَذَا مَبْلَغُ الْحِلْيَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مروان کے گھر میں داخل ہوا، حضرت ابوہریرہ نے پانی کا برتن منگوایا، جب انہوں نے ہاتھ دھوئے تو کہنیوں سے آگے تک دھوئے، پھر جب پاؤں دھوئے تو پنڈلیوں تک دھوئے۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ فرمایا یہ قیامت کے دن زیورات کے اضافے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 611، ترقيم محمد عوامة 611)
Hadith No.: 612 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الْبَجَلِيِّ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ " فَتَوَضَّأَ إِلَى مَنْكِبَيْهِ وَإِلَى رُكْبَتَيْهِ" فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا تَكْتَفِي بِمَا فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِنْ هَذَا؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَبْلَغُ الْحِلْيَةِ مَبْلَغُ الْوُضُوءِ" فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَزِيدَنِي فِي حِلْيَتِي
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے وضو کے دوران ہاتھوں کو کندھوں تک اور پاؤں کو گھٹنوں تک دھویا۔ میں نے کہا کہ آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کی فرض کردہ مقدار کافی نہیں؟ فرمانے لگے کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی کے زیورات جنت میں وہاں تک پہنچیں گے جہاں تک وضو کا پانی پہنچتا ہے۔ پس میری چاہت ہے کہ میرے زیور میں اضافہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 612، ترقيم محمد عوامة 612)