☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 590 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ " إِذَا بَالَ مَسَحَ ذَكَرَهُ بِحَائِطٍ أَوْ بِحَجَرٍ وَلَمْ يَمَسَّهُ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر پیشاب کرنے کے بعد پتھر یا دیوار سے صفائی کرلیتے، پانی سے استنجاء نہ فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 590، ترقيم محمد عوامة 590)
حدیث نمبر: 591 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَوْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: مَرَّ سَعْدٌ بِرَجُلٍ يَغْسِلُ مَبَالَهُ، فَقَالَ:" لِمَ تَخْلِطُونَ فِي دِينِكُمْ مَا لَيْسَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد ایک مرتبہ ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو اپنی پیشاب کی جگہ کو دھو رہا تھا، انہوں نے فرمایا تم اپنے دین میں ایسی باتیں کیوں شامل کرتے ہو جو اس میں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 591، ترقيم محمد عوامة 591)
حدیث نمبر: 592 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ، قَالَ: رَآنِي مُجَمِّعُ بْنُ يَزِيدَ" وَأَنَا أَغْسِلُ ذَكَرِي"، فَقَالَ:" أَلَمْ تَكُنْ تَنَفَّضْتَ حِينَ بُلْتَ؟"، قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" حَسْبُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مستور فرماتے ہیں کہ مجمع بن یزید نے مجھے دیکھا کہ میں پیشاب کی جگہ دھو رہا ہوں، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے پیشاب کے بعد اسے صاف نہیں کیا تھا؟ میں نے کہا ”کیوں نہیں“ فرمایا ”بس اتنا ہی کافی ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 592، ترقيم محمد عوامة 592)
حدیث نمبر: 593 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبِي " لَا يَغْسِلُ مَبَالَهُ يَتَوَضَّأُ وَلَا يَمَسُّ مَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد پیشاب کی جگہ کو نہیں دھویا کرتے تھے۔ وہ وضو کرلیتے اور پانی سے استنجاء نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 593، ترقيم محمد عوامة 593)
حدیث نمبر: 594 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ رَأَى رَجُلًا يَغْسِلُ ذَكَرَهُ، فَقَالَ:" أَلَا يَغْسِلُ اسْتَهُ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر نے ایک آدمی کو دیکھا کہ پیشاب کی جگہ دھو رہا ہے، آپ نے فرمایا یہ سرین کیوں نہیں دھوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 594، ترقيم محمد عوامة 594)
حدیث نمبر: 595 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ بَالَ وَنَسِيَ أَنْ يَغْسِلَ ذَكَرَهُ، قَالَ:" أَجْزَأَ ذَلِكَ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن (اس شخص کے بارے میں جس نے پیشاب کیا اور پیشاب کی جگہ دھونا بھول گیا) فرماتے ہیں ”اس کے لئے کافی ہوگیا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 595، ترقيم محمد عوامة 595)
حدیث نمبر: 596 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَغْسِلُ عَنْهُ أَثَرَ الْغَائِطِ، فَقَالَ:" مَا كُنَّا نَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر نے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو پاخانے کی جگہ دھو رہا تھا تو فرمایا ہم تو ایسا نہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 596، ترقيم محمد عوامة 596)
حدیث نمبر: 597 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى التَّوْأَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبُولُ فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بِمَاءٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟ فَقَالَ: مَاءٌ تَوَضَّأْ بِهِ، فَقَالَ: " مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کے لئے گئے تو حضرت عمر پانی لے کر آپ کے پیچھے چل پڑے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”اے عمر! یہ کیا ہے“ فرمایا یہ پانی ہے آپ اس سے وضو کیجئے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”مجھے ہر مرتبہ پیشاب کے بعد وضو کا حکم نہیں دیا گیا، اگر میں ایسا کروں گا تو یہ عمل دین کا حصہ بن جائے گا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 597، ترقيم محمد عوامة 597)