☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 509 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا لَمَسَ أَوْ قَبَّلَ لِشَهْوَةٍ نَقَضَ الْوُضُوءَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی نے اگر شہوت سے چھوا یا بوسہ لیا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 509، ترقيم محمد عوامة 509)
حدیث نمبر: 510 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 510، ترقيم محمد عوامة 510)
حدیث نمبر: 511 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ أَوْ بَاشَرْتَ فَأَعِدِ الْوُضُوءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تو نے بوسہ لیا یا چھوا یا مباشرت کی تو وضو کا اعادہ تجھ پر لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 511، ترقيم محمد عوامة 511)
حدیث نمبر: 512 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ , قَالَا: " إِذَا لَمَسَ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب عورت کو چھوا تو وضو ٹوٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 512، ترقيم محمد عوامة 512)
حدیث نمبر: 513 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى فِي اللَّمْسِ بِالْيَدِ وُضُوءًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری کے نزدیک ہاتھ سے چھونے کی بنا پر وضو لازم نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 513، ترقيم محمد عوامة 513)
حدیث نمبر: 514 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " إِذَا لَمَسَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ لِشَهْوَةٍ تَوَضَّأَ مَا لَمْ يُنْزِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو شہوت کے ساتھ چھوئے تو جب تک انزال نہ ہو اسے وضو کرنا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 514، ترقيم محمد عوامة 514)