☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، أَنَّ امْرَأَةَ يَزِيدَ بْنِ الشِّخِّيرِ" شَرِبَتْ وَهِيَ حَائِضٌ فَتَوَضَّأَ بِهِ يَزِيدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حدیر کہتے ہیں کہ یزید بن شخیر کی بیوی حیض کی حالت میں تھیں، انہوں نے ایک برتن سے پانی پیا، تو ان کے بچے ہوئے پانی سے یزید بن شخیر نے وضو کرلیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 363، ترقيم محمد عوامة 363)
حدیث نمبر: 364 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِي الذُّيَّالِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" سَأَلْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِ شَرَابِ الْحَائِضِ، فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری سے حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی سے مرد کے وضو کا حکم پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا ”اس میں کوئی حرج نہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 364، ترقيم محمد عوامة 364)
حدیث نمبر: 365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْحَائِضِ تَشْرَبُ مِنَ الْمَاءِ أَيُتَوَضَّأُ بِهِ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا اس سے وضو کرنا جائز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 365، ترقيم محمد عوامة 365)
حدیث نمبر: 366 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَيْسَ حَيْضَتُهَا فِي فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ عورت کا حیض اس کے منہ میں تو نہیں ہوتا (اس لئے اس کا پس ماندہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 366، ترقيم محمد عوامة 366)
حدیث نمبر: 367 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا بِفَضْلِ وَضُوءِ الْحَائِضِ، وَيُكْرَهُ سُؤْرُهَا مِنَ الشَّرَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم حائضہ عورت کے طہارت کے لئے استعمال کردہ پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے البتہ اس کے پینے سے بچے ہوئے پانی کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 367، ترقيم محمد عوامة 367)
حدیث نمبر: 368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِسُؤْرِ الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ وَالْمُشْرِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حائضہ، جنبی اور مشرک کے پس ماندہ پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 368، ترقيم محمد عوامة 368)
حدیث نمبر: 369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ أَنَّهُمَا " لَمْ يَرَيَا بِفَضْلِ شَرَابِهَا بَأْسًا، يَعْنِي الْمَرْأَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن بصری عورت کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 369، ترقيم محمد عوامة 369)