☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب) في الوضوء بفضل المرأة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← (باب) في الوضوء بفضل المرأة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 348 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، عَنْ سُؤْرِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ يُتَطَهَّرُ مِنْهُ، قَالَ:" إِنْ كُنَّا لَنَنْقُرُ حَوْلَ قَصْعَتِنَا نَغْتَسِلُ مِنْهَا كِلَانَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا ”ہم ایک بڑے برتن کے گرد بیٹھ کر پانی لیتے تھے اور اسی میں سے غسل کرتے تھے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 348، ترقيم محمد عوامة 348)
Hadith No.: 349 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَرَى بِسُؤْرِ الْمَرْأَةِ بَأْسًا إِلَّا أَنْ تَكُونَ حَائِضًا أَوْ جُنُبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عورت کے استعمال شدہ پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، البتہ اگر عورت حیض یا جنابت میں مبتلا ہو تو پھر وہ احتیاط کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 349، ترقيم محمد عوامة 349)
Hadith No.: 350 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ سُؤْرِ الْمَرْأَةِ، فَقَالَ:" هِيَ أَلْطَفُ بَنَانًا وَأَطْيَبُ رِيحًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عورت کے پس ماندہ کا حکم پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ عورت تو ایک نفیس اور پاکیزہ چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 350، ترقيم محمد عوامة 350)
Hadith No.: 351 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ مَا لَمْ تَكُنْ حَائِضًا أَوْ جُنُبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت اگر حیض یا جنابت کا شکار نہ ہو تو اس کے پس ماندہ میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 351، ترقيم محمد عوامة 351)
Hadith No.: 352 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت کے پس ماندہ میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 352، ترقيم محمد عوامة 352)
Hadith No.: 353 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت نے جس پانی کو وضو کے لئے استعمال کیا ہو اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 353، ترقيم محمد عوامة 353)
Hadith No.: 354 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ" سُئِلَ عَنْ فَضْلِ الْحَائِضِ يُتَوَضَّأُ مِنْهُ، قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے حائضہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 354، ترقيم محمد عوامة 354)
Hadith No.: 355 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَغْتَسِلَ مِنْهَا أَوْ لِيَتَوَضَّأَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُجْنِبُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ نے ایک بڑے برتن پانی سے غسل فرمایا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی سے غسل یا وضو فرمانے لگے تو انہوں نے عرض کیا ”یا رسول اللہ! میں حالت جنابت میں تھی“ آپ نے فرمایا ”پانی ناپاک نہیں ہوتا“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 355، ترقيم محمد عوامة 355)