☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة كيف تمسح رأسها؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في المرأة كيف تمسح رأسها؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 242 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " الْمَرْأَةُ وَالرَّجُلُ فِي مَسْحِ الرَّأْسِ سَوَاءٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت اور مرد کے لئے سر کے مسح کا ایک ہی طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 242]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 242، ترقيم محمد عوامة 242)
Hadith No.: 243 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ " تَوَضَّأَتْ فَأَدْخَلَتْ يَدَيْهَا تَحْتَ خِمَارِهَا فَمَسَحَتْ بِنَاصِيَتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت صفیہ بنت ابی عبید کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انہوں نے اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کیا اور اپنی پیشانی کا مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 243، ترقيم محمد عوامة 243)
Hadith No.: 244 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " تُدْخِلُ الْمَرْأَةُ يَدَيْهَا تَحْتَ خِمَارِهَا فَتَمْسَحُ بِنَاصِيَتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عورت اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کرے اور اپنی پیشانی کا مسح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 244، ترقيم محمد عوامة 244)
Hadith No.: 245 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " تَمْسَحُ عَارِضَيْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 245، ترقيم محمد عوامة 245)
Hadith No.: 246 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تَمْسَحُ الْمَرْأَةُ بِنَاصِيَتِهَا وَعَارِضَيْهَا إِذَا كَانَتْ قَدْ مَسَحَتْ لِلصُّبْحِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ عورت جب صبح کی نماز کے لئے وضو کر رہی ہو تو اپنی پیشانی اور سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 246، ترقيم محمد عوامة 246)
Hadith No.: 247 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَمْسَحَ رَأْسَهَا، قَالَ:" تُدْخِلُ يَدَيْهَا تَحْتَ الْخِمَارِ فَتَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِهَا يُجْزِئُ عَنْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت نے جب سر کا مسح کرنا ہو تو اپنا ہاتھ دوپٹے کے نیچے داخل کرے اور سر کے اگلے حصہ کا مسح کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 247، ترقيم محمد عوامة 247)
Hadith No.: 248 Musannaf Ibn Abi Shaibah
141 حَدَّثَنَا 141 حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ أَنَّهَا كَانَتْ " تَمْسَحُ عَلَى الْعَارِضَيْنِ، وَقَدْ كَانَتْ أَدْرَكَتْ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت المنذر سر کے دونوں کناروں کا مسح کیا کرتی تھیں حالانکہ وہ امہات المؤمنین کی صحبت میں رہی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 248، ترقيم محمد عوامة 248)
Hadith No.: 249 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي خَلْدَةَ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ , أَنَّ أَبَا الْعَالِيَةِ" سُئِلَ كَيْفَ تَمْسَحُ الْمَرْأَةُ رَأْسَهَا؟ فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ أَخْبِرِيهَا، فَقَالَتْ: هَكَذَا، وَأَمَرَّتْ يَدَيْهَا عَلَى جَانِبِ رَأْسِهَا فَمَسَحَتْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن دینار کہتے ہیں کہ ابو العالیہ سے پوچھا گیا کہ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے گی؟ انہوں نے اپنی زوجہ کو کہا کہ انہیں بتا دیں۔ چناچہ انہوں نے دونوں ہاتھ اپنے سر کے دو کناروں پر پھیر کر فرمایا کہ یوں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 249، ترقيم محمد عوامة 249)