☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کے لئے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اس شخص کے لئے کیا حکم ہے جو سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 215 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ أَنْ يَمْسَحَ رَأْسَهُ وَفِي لِحْيَتِهِ بَلَلٌ فَذَكَرَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنْ كَانَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلٌ فَلْيَمْسَحْ رَأْسَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی اور وہ نماز کی حالت میں ہو تو اسے چاہئے کہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 215، ترقيم محمد عوامة 215)
حدیث نمبر: 216 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا نَسِيَ أَنْ يَمْسَحَ رَأْسِهِ فَوَجَدَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلًا أَجْزَأَهُ أَنْ يَمْسَحَ بِهِ رَأْسَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء کہتے ہیں کہ جس شخص کو وضو میں سر کا مسح کرنا یاد نہ رہا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی تو اسے چاہئے کہ اسی تری سے سر کا مسح کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 216، ترقيم محمد عوامة 216)
حدیث نمبر: 217 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش نے حضرت ابراہیم سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 217، ترقيم محمد عوامة 217)
حدیث نمبر: 218 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي قَوْلِهِ فِي الرَّجُلِ يَذْكُرُ فِي الصَّلَاةِ، أَنَّهُ لَمْ يَمْسَحْ رَأْسَهُ وَفِي لِحْيَتِهِ بَلَلٌ، قَالَ:" يَمْسَحُ رَأْسَهُ مِنْ بَلَلِ لِحْيَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جسے نماز میں یاد آیا کہ اس نے سر کا مسح نہیں کیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی کہ وہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 218، ترقيم محمد عوامة 218)
حدیث نمبر: 219 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ فِيمَا يَعْلَمُ حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ فَنَسِيَ أَنْ يَمْسَحَ بِرَأْسِهِ فَوَجَدَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلًا أَخَذَ مِنْ لِحْيَتِهِ فَمَسَحَ رَأْسَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص سر کا مسح کرنا بھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجود تھی اور وہ نماز کی حالت میں ہو تو اسے چاہئے کہ داڑھی کی تری سے سر کا مسح کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 219، ترقيم محمد عوامة 219)