☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← پاؤں کا مسح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 178 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: رَأَيْتُ عِكْرِمَةَ " يَمْسَحُ عَلَى رِجْلَيْهِ وَكَانَ يَقُولُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ کو پاؤں کا مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ اسی کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 178، ترقيم محمد عوامة 178)
حدیث نمبر: 179 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّمَا هُوَ الْمَسْحُ عَلَى الْقَدَمَيْنِ"، وَكَانَ يَقُولُ:" يَمْسَحُ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس کہتے ہیں کہ حضرت حسن بصری کہا کرتے تھے کہ پاؤں پر مسح کیا جا سکتا ہے اور مسح پاؤں کے باطنی اور ظاہری دونوں حصوں پر کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 179، ترقيم محمد عوامة 179)
حدیث نمبر: 180 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " غَسْلَتَانِ وَمَسْحَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ دونوں پاؤں دھوئے بھی جا سکتے ہیں اور ان پر مسح بھی کیا جا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 180، ترقيم محمد عوامة 180)
حدیث نمبر: 181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إِنَّمَا هُوَ الْمَسْحُ عَلَى الْقَدَمَيْنِ، أَلَا تَرَى أَنَّ مَا كَانَ عَلَيْهِ الْغَسْلُ جُعِلَ عَلَيْهِ التَّيَمُّمُ، وَمَا كَانَ عَلَيْهِ الْمَسْحُ أُهْمِلَ فَلَمْ يُجْعَلْ عَلَيْهِ التَّيَمُّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پاؤں پر مسح کرنا جائز ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ جن اعضاء کو وضو میں دھونا فرض تھا انہیں تیمم میں باقی رکھا گیا اور جن اعضاء کا مسح تھا تیمم میں انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 181، ترقيم محمد عوامة 181)
حدیث نمبر: 182 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ " إِذَا مَسَحَ عَلَى قَدَمَيْهِ بَلَّهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پاؤں کا مسح کرتے تو انہیں تر کر لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 182، ترقيم محمد عوامة 182)
حدیث نمبر: 183 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَبْدِ خَيْرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَوْ كَانَ الدِّينُ بِرَأْيٍ كَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا، وَلَكِنْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ ظَاهِرَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دین میں عقل کا عمل دخل ہوتا تو پاؤں کے ظاہری حصہ کے بجائے اس کے اندرونی حصہ پر مسح کیا جاتا، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 183، ترقيم محمد عوامة 183)
حدیث نمبر: 184 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَامِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " نزل جَبْرَائِيلُ بِالْمَسْحِ عَلَى الْقَدَمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ جبرئیل پاؤں پر مسح کرنے کا حکم لائے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 184، ترقيم محمد عوامة 184)
حدیث نمبر: 185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " نزل جَبْرَائِيلُ بِالْمَسْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ جبرئیل پاؤں پر مسح کرنے کا حکم لائے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 185، ترقيم محمد عوامة 185)