☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سر کا مسح کیسے کرنا چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← سر کا مسح کیسے کرنا چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 150 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، لَيْثٍ ، طَلْحَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَوَضَّأَ فَمَسَحَ رَأْسَهُ هَكَذَا , وَأَمَرَّ حَفْصٌ بِيَدَيْهِ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى مَسَحَ قَفَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ کے دادا روایت کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح سر کا مسح کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ کہہ کر حضرت حفص نے دونوں ہاتھ سر پر پھیرے اور گردن کا بھی مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 150، ترقيم محمد عوامة 150)
حدیث نمبر: 151 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: قُلْتُ لِحُمَيْدٍ:" أَكَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ يُقَلِّبُ شَعْرَهُ؟"، قَالَ: لَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن یوسف کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حمید سے پوچھا کہ کیا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سر کا مسح کرتے وقت بالوں کو الٹ پلٹ کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 151، ترقيم محمد عوامة 151)
حدیث نمبر: 152 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ " يَمْسَحُ رَأْسَهُ هَكَذَا مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ ثُمَّ رَدَّ يَدَيْهِ إِلَى مُقَدَّمِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ سر کا مسح یوں کرتے تھے کہ ہاتھوں کو پہلے آگے سے پیچھے پھر پیچھے سے آگے کی طرف پھیرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 152، ترقيم محمد عوامة 152)
حدیث نمبر: 153 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، الرُّبَيِّعُ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي الرُّبَيِّعُ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فَيُكْثِرُ، قَالَتْ: فَوَضَعْنَا لَهُ الْمِيضَأَةَ فَأَتَانَا " فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ، بَدَأَ بِمُؤَخَّرِهِ ثُمَّ رَدَّ يَدَيْهِ عَلَى نَاصِيَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر ہمارے ہاں تشریف لایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ تشریف لائے تو ہم نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھا۔ آپ نے وضو فرمایا اور سر کا مسح اس طرح کیا کہ ہاتھوں کو پہلے پیچھے کی طرف پھیرا پھر آگے پیشانی کی طرف لے کر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 153، ترقيم محمد عوامة 153)
حدیث نمبر: 154 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ هَكَذَا" وَوَضَعَ أَيُّوبُ كَفَّهُ وَسَطَ رَأْسِهِ ثُمَّ أَمَرَّهَا إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب، حضرت نافع کا قول نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں سر کا مسح کیا کرتے تھے۔ یہ کہہ کر حضرت ایوب نے اپنے ہاتھ سر کے درمیان میں رکھے اور انہیں آگے کی طرف پھیرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 154، ترقيم محمد عوامة 154)
حدیث نمبر: 155 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: كَانَ سَلَمَةُ " يَمْسَحُ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ سر کے اگلے حصہ کا مسح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 155، ترقيم محمد عوامة 155)