☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی نماز بغیر وضو کے قبول نہیں ہوتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← کوئی نماز بغیر وضو کے قبول نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 26 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، وَحَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، كِلَاهُمَا، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ إِلَّا بِطُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی اور خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 26]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26، ترقيم محمد عوامة 26)
حدیث نمبر: 27 مصنف ابن ابی شیبہ
يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، ابْنِ سِنَانٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تُقْبَلُ صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ قبول نہیں ہوتا اور بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 27]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27، ترقيم محمد عوامة 27)
حدیث نمبر: 28 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، أَبَا ثِفَالٍ ، رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، جَدَّتِي ، أَبَاهَا
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ثِفَالٍ ، يُحَدِّثُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان بن حویطب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے وضو نہ کیا اس کی نماز نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 28]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28، ترقيم محمد عوامة 28)
حدیث نمبر: 29 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، وَعُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، وَعُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے کسی نماز کو قبول نہیں کرتا اور خیانت کے مال سے دیئے گئے صدقہ کو بھی قبول نہیں کرتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 29]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29، ترقيم محمد عوامة 29)
حدیث نمبر: 30 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ:" إِنَّ أُنَاسًا يُدْعَوْنَ الْمَنْقُوصُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ هُمْ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ:" كَانَ أَحَدُهُمْ يُنْقِصُ طُهُورَهُ وَالْتِفَاتَهُ فِي صَلَاتِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ ان کے جسم کٹے ہوں گے۔ ایک آدمی نے پوچھا کہ اے ابو عبدالرحمن! یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو وضو پوری طرح نہیں کرتے تھے اور نماز کے دوران ادھر ادھر متوجہ رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 30]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30، ترقيم محمد عوامة 30)
حدیث نمبر: 31 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ إِلَّا بِطُهُورٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 31]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31، ترقيم محمد عوامة 31)
حدیث نمبر: 32 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 32]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32، ترقيم محمد عوامة 32)
حدیث نمبر: 33 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے کوئی نماز قبول نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 33]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33، ترقيم محمد عوامة 33)
حدیث نمبر: 34 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبِي رَوْحٍ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي رَوْحٍ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِهِ، فَقَرَأَ بِسُورَةِ الرُّومِ فَتَرَدَّدَ فِيهَا , فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنَّمَا يُلَبِّسُ عَلَيْنَا صَلَاتَنَا قَوْمٌ يَحْضُرُونَ الصَّلَاةَ بِغَيْرِ طُهُورٍ، مَنْ شَهِدَ الصَّلَاةَ فَلْيُحْسِنِ الطُّهُورَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو روح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سورة الروم کی تلاوت فرمائی، لیکن آپ اس میں اٹک گئے، جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں نماز بھول جاتی ہے جو بغیر وضو کے نماز میں شریک ہو جاتے ہیں جب تم میں سے کسی نے جماعت میں شریک ہونا ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح وضو کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 34]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34، ترقيم محمد عوامة 34)