☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 9191
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 9191
حدیث نمبر: 9191 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، إبْرَاهِيمَ ، ابْنِ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ هَانِئٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ:" كُنْتُ قَاعِدَةً عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ نَاوَلَنِيهِ فَشَرِبْتُ، قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ أَذْنَبْتُ فَاسْتَغْفِرْ لِي، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟، قَالَتْ: كُنْتُ صَائِمَةً فَأَفْطَرْتُ، قَالَ: أَمِنْ قَضَاءٍ كُنْتِ تَقْضِينَهُ؟، قَالَتْ: لَا، قَالَ: لَا يَضُرُّكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھی تھی۔ آپ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی جو آپ نے پی لی۔ آپ نے وہ چیز مجھے دی میں نے بھی اس میں سے پی لیا۔ پھر میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! میں نے ایک گناہ کیا ہے، میرے لئے استغفار فرمادیجئے۔ آپ نے پوچھا تم نے ایسا کون سا گناہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے تھی میں نے روزہ توڑ دیا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تم کسی روزے کی قضا کررہی تھیں؟ میں نے کہا نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اس کا کوئی نقصان نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9346، ترقيم محمد عوامة 9191)
پچھلی حدیث → (9190) باب پر واپس ← اگلی حدیث (9192)