حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: رَآنِي مُجَاهِدٌ وَأَنَا أَنْضَحُ مَكَانًا مِنْ سَطْحٍ لَنَا نُصَلِّي فِيهِ، فَقَالَ: لَا تَنْضَحْ، إِنَّ النَّضْحَ لَا يَزِيدُهُ إِلَّا شَرًّا، وَلَكِنْ انْظُرْ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي تُرِيدُ تَسْجُدُ فِيهِ، فَانْفُخْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مجاہد نے مجھے دیکھا کہ میں چھت پر نماز پڑھنے کی جگہ پر پانی چھڑک رہا تھا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ یہاں پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے گندگی میں اور اضافہ ہوگا۔ البتہ جس جگہ تم نے سجدہ کرنا ہے اسے پھونک مار کر صاف کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 9077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9077، ترقيم محمد عوامة 8928)