☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 8756
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 8756
حدیث نمبر: 8756 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ أَبِي الصَّلْتِ، عَنْ أَبِي عَقْرَبٍ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ مَسْعُودٍ فِي دَارِهِ، فَوَجَدْنَاهُ فَوْقَ الْبَيْتِ، فَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ: قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ:" صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ" فَقُلْنَا لَهُ: سَمِعْنَاكَ تَقُولُ قَبْلَ أَنْ تَنْزِلَ:" صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ"؟ فَقَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ مِنَ النِّصْفِ الْآخِرِ ؛ وَذَلِكَ أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ يَوْمَئِذٍ بَيْضَاءَ لَا شُعَاعَ لَهَا، فَنَظَرْتُ إِلَى الشَّمْسِ، فَرَأَيْتهَا كَمَا حُدِّثْتُ ؛ فَكَبَّرْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عقرب اسدی کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن مسعود کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے انہیں کمرے کی چھت پر موجود پایا، ہم نے سنا کہ وہ نیچے اترنے سے پہلے کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہم نے آپ کو سنا کہ آپ نے نیچے اترنے سے پہلے کہا اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شبِ قدر رمضان کے دوسرے نصف کے سات دنوں میں ہے، اس کی علامت یہ ہے کہ اس رات میں سورج جب طلوع ہوتا ہے تو سفید ہوتا ہے اور کرنوں کے بغیر ہوتا ہے۔ جب میں نے سورج کو دیکھا تو اسے اسی حالت میں پایا جس حالت مں ے مجھے بتایا گیا تھا، چناچہ میں نے خوشی سے اللہ کی کبریائی بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8903، ترقيم محمد عوامة 8756)
پچھلی حدیث → (8755) باب پر واپس ← اگلی حدیث (8757)