☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 8381
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 8381
حدیث نمبر: 8381 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، أَنَّهُ قَالَ: " صَلَاةُ الْخَوْفِ: يَقُومُ الْإِمَامُ، وَيَصُفُّونَ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، ثُمَّ يَرْكَعُ الْإِمَامُ، فَيَرْكَعُ الَّذِينَ يَلُونَهُ، ثُمَّ يَسْجُدُ بِالَّذِينَ يَلُونَهُ، فَإِذَا قَامَ تَأَخَّرَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَلُونَهُ، وَجَاءَ الْآخَرُونَ، فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَرَكَعَ بِهِمْ، وَسَجَدَ بِهِمْ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ، ثُمَّ يَقُومُونَ، فَيَقْضُونَ رَكْعَةً رَكْعَةً، يَكُونُ لِلْإِمَامِ: رَكْعَتَانِ فِي جَمَاعَةٍ، وَيَكُونُ لِلْقَوْمِ رَكْعَةٌ رَكْعَةٌ فِي جَمَاعَةٍ، وَيَقْضُونَ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں امام کھڑا ہوگا اور لوگ اس کے پیچھے دو صفیں بنائیں گے۔ پھر امام رکوع کرے گا اور اس کے پیچھے موجود صف کے لوگ بھی رکوع کریں گے۔ پھر امام سجدہ کرے گا اور اس کے ساتھ موجود صف کے لوگ بھی سجدہ کریں گے۔ پھر جب اما م دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگا تو اس صف کے لوگ پیچھے ہوجائیں گے اور دوسری جماعت کے لوگ آکر ان کی جگہ کھڑے ہوجائیں گے۔ امام ان کے ساتھ رکوع کرے گا اور سجدہ کرے گا۔ دوسرے لوگ کھڑے رہیں گے، پھر یہ کھڑے ہوکر ایک ایک رکعت کی قضا کریں گے، اس طرح جماعت میں امام کی دو رکعتیں اور لوگوں کی ایک ایک رکعت ہوگی، پھر وہ دوسری رکعت کی قضا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8517، ترقيم محمد عوامة 8381)
پچھلی حدیث → (8380) باب پر واپس ← اگلی حدیث (8382)