☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 35524
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 35524
حدیث نمبر: 35524 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٣٧١٠٢ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن الزهري عن عروة وسعيد عن حكيم بن (حزام) (١) قال: سألت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأعطاني ثم سألته فأعطاني ثم (سألته فأعطاني) (٢) ثم قال:"إن (هذا) (٣) المال (خضرة حلوة) (٤) ، فمن أخذه بطيب نفس بورك له فيه، ومن أخذه بإشراف نفس لم يبارك له فيه، وكان كالذي يأكل ولا يشبع، واليد العليا خير من اليد السفلى" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ نے مجھے عطا کیا۔ میں نے پھر آپ سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پھر عطا کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا یہ مال سرسبز اور میٹھا ہے۔ پس جو شخص اس کو طیب نفس کے ساتھ لیتا ہے اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے۔ اور جو شخص اس مال کو اشرافِ نفس کی وجہ سے لیتا ہے تو اس کے لیے اس میں برکت نہیں دی جاتی۔ اور اس شخص کی مثال اس آدمی کی طرح ہوتی ہے جو کھانا کھاتا ہے لیکن شکم سیر نہیں ہوتا۔ اور اوپر والا ہاتھ، نچلے ہاتھ سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37102، ترقيم محمد عوامة 35524)
پچھلی حدیث → (35523) باب پر واپس ← اگلی حدیث (35525)