٣٥٣١٤ - حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أمرت أن أقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا اللَّه، فإذا قالوا: لا إله إلا اللَّه، عصموا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها، وحسابهم على اللَّه"، ثم قرأ: ﴿إِنَّمَا أنت مُذَكِّرٌ (٢١) لَسْتَ عَلَيْهِمْ (بِمُصَيْطِرٍ) (٢) ﴾ (٣) . [الغاشية: ٢١ - ٢٢] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں: جب انہوں نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کرلیا مگر اللہ کے حق کی وجہ سے۔ اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ بس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نصیحت کرنے والے ہیں، اور آپ نہیں ہیں ان پر جبر کرنے والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35314، ترقيم محمد عوامة 33774)