☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 33773
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 33773
٣٥٣١٣ - حدثنا عبد اللَّه بن (١) بكر السهمي قال: ثنا حاتم بن أبي صغيرة عن (النعمان) (٢) بن سالم أن (عمرو) (٣) بن أوس أخبره (أن أباه أوسًا أخبره) (٤) قال: إنا لقعود عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو يقص علينا ويذكرنا إذ أتاه رجل فسأله فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اذهبوا فاقتلوه"، فلما ولى الرجل دعاه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"هل تشهد أن لا إله إلا اللَّه؟" قال: نعم، قال:"اذهبوا فخلوا سبيله، وإنما أمرت أن أقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا اللَّه، فإذا فعلوا ذلك حرم (عليّ) (٥) دماؤهم وأموالهم" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اویس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں وعظ و نصیحت فرما رہے تھے۔ کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ پوچھا: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس کو قتل کردو۔ جب وہ آدمی واپس جانے کے لیے پلٹا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلایا اور پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو اس بات کی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اس کا راستہ خالی چھوڑ دو اس لیے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ و ہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ اور جب انہوں نے ایسا کرلیا تو مجھ پر ان کی جانیں اور ان کا مال حرام ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35313، ترقيم محمد عوامة 33773)
← Previous Hadith (33772) Back to Bab Next Hadith → (33774)