٣٤٦٨١ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن يونس قال: ذَكَر عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: قال أشج بني عصر: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ["إن فيك لخلقين يحبهما اللَّه"، فقلت: ما هما؟ قال:"الحلم والحياء"، قال: قلت: أقديما كان في أو حديثًا؟ قال:"بل قديما"، قال: قلت: الحمد اللَّه الذي] (١) جبلني على خلقين يحبهما (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: یقینا تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں کہ اللہ ان کو پسند کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا: وہ دونوں کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بردباری اور حیائ۔ میں نے پوچھا: یہ مجھ میں پرانی ہیں یا جدید؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ پرانی ہیں۔ میں نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے میری جبلت میں دو خصلتیں پیدا کیں جن کو وہ پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34681، ترقيم محمد عوامة 33168)