☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وفد عبد القیس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← وفد عبد القیس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 33166 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي (جمرة) (١) عن ابن عباس إن وفد عبد القيس أتوا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من الوفد أو من القوم؟" قال: (قالوا) (٢) : ربيعة، قال:"مرحبا بالوفد أو بالقوم غير خزايا ولا (ندامى) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پا س آیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کون سا وفد ہے؟ یا یوں کہا: کون لوگ ہیں؟ ان لوگوں نے عرض کیا: قبیلہ ربیعہ کے لوگ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وفد کو یا یوں فرمایا: لوگوں کو خوش آمدید جو نہ دنیا میں رسوا ہوں نہ آخرت میں شرمندہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34679، ترقيم محمد عوامة 33166)
حدیث نمبر: 33167 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٨٠ - حدثنا أبو نعيم عن عمر بن الوليد قال: حدثني شهاب بن عباد العصري أن أباه حدثه أن عمر بن الخطاب وقف عليهم بعرفات فقال: لمن هذه الأخبية؟ فقالوا: لعبد القيس، فدعا لهم واستغفر لهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد العصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عرفات کے میدان میں ایک جگہ ٹھہرے اور پوچھا: یہ کن لوگوں کے خیمے ہیں؟ لوگوں نے کہا: قبیلہ عبد القیس کے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیئے دعا فرمائی اور ان کے لیے استغفار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34680، ترقيم محمد عوامة 33167)
حدیث نمبر: 33168 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٨١ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن يونس قال: ذَكَر عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: قال أشج بني عصر: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ["إن فيك لخلقين يحبهما اللَّه"، فقلت: ما هما؟ قال:"الحلم والحياء"، قال: قلت: أقديما كان في أو حديثًا؟ قال:"بل قديما"، قال: قلت: الحمد اللَّه الذي] (١) جبلني على خلقين يحبهما (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: یقینا تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں کہ اللہ ان کو پسند کرتے ہیں۔ میں نے پوچھا: وہ دونوں کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بردباری اور حیائ۔ میں نے پوچھا: یہ مجھ میں پرانی ہیں یا جدید؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ پرانی ہیں۔ میں نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے میری جبلت میں دو خصلتیں پیدا کیں جن کو وہ پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34681، ترقيم محمد عوامة 33168)