☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32680
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32680
٣٤١٨٦ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١) : ثنا مسعر عن موسى بن أبي كثير عن مجاهد قال: مر عمر برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو وعائشة وهما يأكلان حيسًا، فدعاه فوضع يده مع أيديهما، فأصابت يده يد عائشة، فقال: أوه، لو أطاع في هذه وصواحبها ما (رأتهن) (٢) أعين، قال: وذلك قبل (آية) (٣) الحجاب، قال: فنزلت آية الحجاب (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گزر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھیں۔ اور آپ دونوں حلوہ کھا رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی بلا لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ ہی اپنا ہاتھ ڈالا تو آپ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ سے ٹکرا گیا اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اوہ! اگر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے معاملہ میں میری بات مانی جاتی تو اس کو اور اس کے ساتھیوں کو کوئی آنکھ بھی نہ دیکھ سکتی۔ یہ حجاب کا حکم اترنے سے پہلے کا واقعہ تھا۔ پس اس پر آیت نازل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34186، ترقيم محمد عوامة 32680)
← Previous Hadith (32679) Back to Bab Next Hadith → (32681)