٣٤١٨٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: سمعت أنسًا يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه:"من شهد منكم جنازة؟" قال عمر: أنا، قال:"من عاد منكم مريضًا؟" قال عمر: أنا، قال:"من تصدق؟" قال عمر: أنا، قال:"من أصبح منكم صائمًا؟" قال عمر: أنا، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"وجبت وجبت" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے پوچھا: تم میں سے کون جنازہ میں حاضر ہوا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کس نے صدقہ دیا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جنت واجب ہوگئی، جنت واجب ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34185، ترقيم محمد عوامة 32679)