☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 3241
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 3241
حدیث نمبر: 3241 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلصَّلَاةِ أَوَّلًا وَآخِرًا وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الظُّهْرِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُ الْعَصْرِ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعَصْرِ حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُ الْعَصْرِ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَصْفَارُّ الشَّمْسُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْمَغْرِبِ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَغِيبُ الْأُفُقُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حِينَ يَغِيبُ الْأُفُقُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَنْتَصِفُ اللَّيْلُ، وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْفَجْرِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر نماز کا ایک اول وقت ہوتا ہے اور ایک آخر وقت ہوتا ہے۔ ظہر کا اول وقت وہ ہے جب سورج زائل ہوجائے۔ ظہر کا آخری وقت وہ ہے جب عصر کا وقت داخل ہوجائے۔ عصر کا اول وقت وہ ہے جب عصر کا وقت داخل ہو اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج زرد ہوجائے۔ مغرب کا اول وقت وہ ہے جب سورج غروب ہوجائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب افق غائب ہوجائے، عشاء کا اول وقت وہ ہے جب افق غائب ہوجائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب آدھی رات گذر جائے۔ فجر کا اول وقت وہ ہے جب فجر طلوع ہوجائے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج طلوع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3255، ترقيم محمد عوامة 3241)
پچھلی حدیث → (3240) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3242)