٣٢٩٩٤ - حدثنا أبو خالد عن هشام عن أبيه أن عليًا دخل على رجل من بني هاشم يعوده فأراد أن يوصي فنهاه، وقال إن اللَّه يقول: ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا﴾ وإنك لم تدع مالًا فدعه لعيالك (١) .
Translation: اردو ترجمہ
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بنو ہاشم کے ایک آدمی کے پاس اس کی تیمارداری کے لئے آئے، وہ وصیت کرنے لگا تو آپ نے اس کو منع فرمایا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ ”اگر (مرنے والا) مال چھوڑے“ اور تم تو کوئی مال چھوڑ کر نہیں مر رہے، اس لئے جو ہے وہ اپنے بچوں کے لئے چھوڑ دو!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32994، ترقيم محمد عوامة 31590)