☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 24339
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 24339
حدیث نمبر: 24339 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
٢٥٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن منصور عن (خالد) (١) بن سعد عن أبي مسعود أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم عطش وهو يطوف بالبيت حول الكعبة، فاستسقى فأتي بنبيذ من السقاية، فشمه فقطب فقال:"عليَّ بذنوب (من) (٢) زمزم"، فصب عليه وشرب، فقال رجل: حرام هو يا رسول اللَّه؟ قال:"لا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے گرد بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے کہ اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیاس لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سقایہ سے نبیذ لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سونگھا اور پھر اس میں آمیزش کی اور فرمایا: ”میرے پاس زم زم کا ایک ڈول لاؤ۔“ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں وہ زم زم ملایا اور اس کو نوش فرمایا۔ اس پر ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ حرام ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25428، ترقيم محمد عوامة 24339)
پچھلی حدیث → (24338) باب پر واپس ← اگلی حدیث (24340)