☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 24338
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 24338
٢٥٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قرة العجلي عن عبد الملك بن القعقاع عن ابن عمر قال: كنا عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأتي بقدح فيه شراب ⦗٢٦٠⦘ فقربه (١) ، ثم رده، فقال له بعض جلسائه: (حرام) (٢) هو يا رسول اللَّه؟ قال: فقال:"ردوه"، فردوه ثم دعا بماء (فصبه) (٣) عليه ثم شرب، فقال:"انظروا هذه الأشربة إذا اغتلمت عليكم فاقطعوا متونها بالماء" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں کوئی مشروب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پیالہ کو اپنے قریب کیا اور پھر وہ پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واپس کردیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بعض ہم نشینوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ حرام ہے؟ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پیالہ واپس لاؤ۔“ چناچہ صحابہ نے وہ پیالہ واپس کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور وہ پانی اس پیالہ میں ڈال دیا پھر اس کو نوش فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”ان مشروبات کو دیکھو۔ جب یہ حد کو تمہارے اوپر تجاوز کر جائیں (یعنی نشہ آور ہوجائیں) تو تم ان کی شدت کو پانی سے توڑ ڈالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25427، ترقيم محمد عوامة 24338)
← Previous Hadith (24337) Back to Bab Next Hadith → (24339)