حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: اخْرُجِي الْحَقِي بِأَهْلِكِ يَنْوِي الطَّلَاقَ، قَالَا:" هِيَ وَاحِدَةٌ، وَهُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی سے کہا کہ نکل جا، اپنے گھر والوں سے مل جا اور اس نے طلاق کی نیت بھی کی ہو تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ایک طلاق ہوگی اور وہ اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19037، ترقيم محمد عوامة 18360)