☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 17738
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 17738
حدیث نمبر: 17738 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ نَفُسَتْ فَرَأَتِ الطُّهْرَ لِعِشْرِينَ لَيْلَةً فَاغْتَسَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ فَدَخَلَتْ مَعَهُ فِي لِحَافِهِ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالَتْ: فُلَانَةُ , فَقَالَ: أَوَلَيْسَ قَدْ نَفُسْتِ؟ قَالَتْ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الطُّهْرَ , قَالَ: فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ حَتَّى أَخْرَجَهَا مِنَ اللِّحَافِ، وَقَالَ:" لَا تَغُرِّينِي عَنْ دِينِي حَتَّى يَمْضِيَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائذ بن عمرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی ہیں، یہ ان حضرات میں سے ہیں جنہوں نے بیعت رضوان میں حصہ لیا، ان کی ایک زوجہ کو نفاس لاحق ہوا، وہ بیس دن بعد پاک ہوگئیں، لہٰذا غسل کیا اور آکر اپنے خاوند کے لحاف میں ان کے ساتھ لیٹ گئیں۔ انہوں نے پوچھا کون ہے؟ بتایا کہ فلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم حالت نفاس میں نہیں تھی؟ زوجہ نے کہا کہ میں پاک ہوگئی ہوں، انہوں نے ٹانگ کے ذریعے انہیں اپنے لحاف سے نکال دیا اور فرمایا کہ مجھے میرے دین کے بارے میں دھوکہ نہ دو، جب تک چالیس دن نہ گذر جائیں مت آنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18358، ترقيم محمد عوامة 17738)
پچھلی حدیث → (17737) باب پر واپس ← اگلی حدیث (17739)