رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي آلُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ " زَوَّجَ ابْنَتَهُ ابْنَ أَخِيهِ رِفَاعَةَ بْنِ خَدِيجٍ، وَقَدْ أَرْضَعَتْهَا أُمُّ وَلَدٍ لَهُ سِوَى أُمِّ ابْنِهِ الَّذِي أَنْكَحَهَا إيَّاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی کی شادی اپنے بھائی رفاعہ بن خدیج کے بیٹے سے کرائی، حالانکہ اس لڑکی کو ایک ایسی عورت نے دودھ پلایا تھا جو اس لڑکے کی ماں تو نہ تھی لیکن حضرت رفاعہ بن خدیج رضی اللہ عنہ کی ایسی باندی تھی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی تھی۔ یعنی اس باندی کے دودھ اترنے کا سبب حضرت رفاعہ رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18263، ترقيم محمد عوامة 17649)